| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
’تاریخ ساز مرحلہ ہے‘
پاکستانی صدر جنرل مشرف نے کہا ہے کہ پاک۔بھارت مذاکرات پر سمجھوتہ ایک تاریخ ساز پیش رفت ہے۔ اسلام آباد میں ایک پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جامع بات چیت پر معاہدہ ہو گیا ہے اور اس میں کشمیر سمیت تمام امور پر بحث ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ یہ سمجھوتہ وزیر اعظم واجپئی کے ساتھ ان کی بات چیت کے بعد طے پایا۔ انہوں نے کہا کہ واجپئی نے ملاقات کے اگلے روز ان سے فون پر بھی بات کی۔ جنرل مشرف نے واجپئی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ’اس کا سہرا ان کی بصیرت اور تدبر کو جاتا ہے۔‘ لائن آف کنٹرول پر ’یک دم ‘ جنگ بندی کے تناظر میں جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ایسا وادیء کمشیر کے اندر ممکن نہیں تو انہوں نے کہا ایسا ممکن ضرور ہے تاہم وہ اس بات کی گارنٹی نہیں دے سکتے، لیکن اس سلسلے میں مدد کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’میں امن کی کوششو ں میں مدد کے لئے ہمیشہ تیار ہوں۔‘ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||