BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 06 January, 2004, 09:04 GMT 14:04 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’واجپئی کپ آف کافی‘ اور ’مشرف گیسپریسو‘

دوستی
’دوستی‘ کے چراغ جگمگا رہے ہیں۔

گزشتہ چند روز کے دوران اسلام آباد میں سارک سربراہ کانفرنس کی وجہ سے خاصی گہما گہمی رہی۔ سارک ممالک کے سربراہان، خاص طور سے پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف اور بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی توجہ کا مرکز رہے۔

لیکن عوامی سطح پر پاکستانی دارالحکومت کی ایک اور چیز نے بھی لوگوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کی اور وہ ہے اسلام آباد میں ایک انوکھی طرز کا کافی ہاؤس جس کی وجِہ شہرت اس کا منفرد مینیو ہے۔

اسلام آباد کے سیکٹر ایف سیون میں’سول جنکشن‘ نامی اس کافی ہاؤس میں جہاں اور بہت سی پینے اور کھانے کی چیزیں یہاں آنے والوں کو پیش کی جاتی ہیں، وہیں خاص دلچسپی کا مرلز بننے والی دو طرح کی کافی بھی ہے اور وہ ہیں ’واجپائی کپ آف کافی‘ اور ’مشرف گیسپریسو‘۔

یوں تو اور بھی بہت سی ڈشوں کے نام دلچسپ ہیں جیسے کہ ایم ایم اے (مرغ ملائی آلو)، ملٹری انٹروینشن (فوجی مداخلت) اور امریکن ڈیموکریسی (امریکی جمہوریت) وغیرہ۔ لیکن ان دنوں سارک اور’پاک و ہند تعلقات‘ کی مناسبت سے’ واجپئی کپ آف کافی‘ اور ’مشرف گیسپریسو‘ ہی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

اس کافی ہاؤس کے مالک ارشد بھٹی نے جو آج کل ’سول سوسائٹی ان پاکستان‘ کے موضوع پر پی ایچ ڈی بھی کر رہے ہیں اس انوکھی طرز کے کافی ہاؤس کے بارے میں کہتے ہیں ’پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی کی وجہ سے کوئی یہ سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ ایک ہندوستانی لیڈر کے نام سے منسوب کوئی ڈش لوگوں کو پیش بھی کی جا سکتی ہے، ایسی صورت حال میں میں نے دونوں ممالک کے عوام کے ساتھ خیرسگالی کے جذبے کے تحت اس کا آغاز کیا اور دونوں ملکوں کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب آنے میں مدد فراہم کرنے کے لئے میری یہ اپنی سی کوشش ہے۔‘

کافی
منفرد ناموں والی کافی

’مشرف گریسپریسو‘ کے بارے میں ارشد کا کہنا تھا کہ یہ نام ایکسپریسو کافی کی نسبت سے رکھا گیا ہے اور ایس میں انگریزی لفظ guess شامل کیا گیا ہے جس کا مطلب ہے ’بوجھنا‘۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ دعوت ہے کاپی پینے والوں کو کہ وہ خود مزہ چکھ کر دیکھ لیں۔

یہ کافی ہاؤس اسلام آباد کے نوجوان طبقے میں کافی مقبول ہے۔ یہاں آئے ہوئے ایک نوجوان نے کہا کہ جب شروع میں وہ یہاں آتے تو آرڈر دیتے ہوئے بڑا عجیب سا لگتا کہ ایک ’مشرف گسپریسو‘ یا ’واجپائی کپ آف کافی‘ لے آؤ۔ لیکن اب شاید سب اس کے عادی ہو گئے ہیں۔

تاہم کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ محض اس لئے یہاں آتے ہیں کہ یہ بیٹھنے کے لئے ایک اچھی جگہ ہے۔

جب سِر شام اس کافی ہاؤس کے دروازے کے باہر روشنی کے لئے جلائے جانے والے دِیوں سے لفظ ’دوستی‘ جگمگانے لگتا ہے تو یہ تاثر ضرور ابھرتا ہے کہ یہاں آنے والے اس کے خواہاں بھی ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد