| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
مشرقِ وسطیٰ تشدد دس افراد ہلاک
تل ابیب میں کیے جانے والے ایک خود کش بم حملے میں پانچ ہلاکتوں کے بعد کرسمس پر مشرقِ وسطیٰ میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد دس ہو گئی ہے۔ ہلاک ہونے والے میں چھ فلسطینی اور چار اسرائیلی شامل ہیں۔ تل ابیب میں خود کش حملہ غزہ میں اسرائیل کے گن شپ ہیلی کاپٹر کے حملے سے کچھ ہی دیر بعد ہوا۔ تل ابیب میں ایک خود کش حملہ آور نے ایک بس میں خود کو ہلاک کرتے ہوئے چار افراد کو ہلاک کر دیا۔ اسرائیلی گن شپ ہیلی کاپٹر نے غزہ میں ایک کار کو نشانہ بنایا۔ کہا جاتا ہے اس کار میں اسلامی جہاد نامی تنظیم کا ایک سرگرہ کارکن سوار تھا۔ تاہم اس حملے میں کار میں سوار افراد کے علاوہ تین راہگیر فلسطینی موقع پر ہی ہلاک جبکہ سات زخمی ہو گئے۔ اس کے بعد تل ابیب کا بس دھماکہ اسرائیلی وقت کے مطابق شام چھ بجے ہوا۔ پولیس کے مطابق بس پر خود کش حملہ اس چوک کے قریب ہوا جہاں روزگار تلاش میں آنے والے بہت سے فلسطینی جمع تھے۔ حیفا کے ایک ریسٹورنٹ میں اکتوبر میں ہونے والے بم دھماکے کے بعد خود کش بمباری کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||