پہاڑوں پر شیشے کا معلق پل

یہ خوفزدہ کرنے والی تعمیر چین میں شیشوں کے پلوں کے جنون میں تازہ اضافہ ہے۔

،تصویر کا ذریعہIMAGINECHINAREXSHUTTERSTOCK

،تصویر کا کیپشنیہ خوفزدہ کرنے والی تعمیر چین میں شیشوں کے پلوں کے جنون میں تازہ اضافہ ہے۔
یہ بل کھاتا ہوا ڈریگن نما راستہ ہنان صوبے کے شینجیاجی نیشنل فارسٹ پارک میں عوام کے لیے حال ہی میں کھولا گیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہGETTY IMAGES

،تصویر کا کیپشنیہ بل کھاتا ہوا ڈریگن نما راستہ ہنان صوبے کے شینجیاجی نیشنل فارسٹ پارک میں عوام کے لیے حال ہی میں کھولا گیا ہے۔
تیانمن پہاڑ پر بنائے گئے اس 100 میٹر کے راستے میں 99 موڑ ہیں اور یہ پہاڑ پر لٹکا ہوا ہے۔ جنھیں اونچائی سے خوف آتا ہے ان کے لیے یہ تصویر لینے کی موزوں ترین جگہ ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنتیانمن پہاڑ پر بنائے گئے اس 100 میٹر کے راستے میں 99 موڑ ہیں اور یہ پہاڑ پر لٹکا ہوا ہے۔ جنھیں اونچائی سے خوف آتا ہے ان کے لیے یہ تصویر لینے کی موزوں ترین جگہ ہے۔
بعض سیاح صرف کنارے کنارے پہاڑ کے سہارے راستہ پار کرنے کا ہی حوصلہ کر پاتے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنبعض سیاح صرف کنارے کنارے پہاڑ کے سہارے راستہ پار کرنے کا ہی حوصلہ کر پاتے ہیں۔
جبکہ بعض بہادر سیاح وہاں سے ہنان کے دیہاتوں کا نظارہ کر سکتے ہیں۔ ہمیں بھی اس بات کا اندازہ نہیں کہ یہ تصویر کیسے لی گئی۔

،تصویر کا ذریعہIMAGINECHINAREXSHUTTERSTOCK

،تصویر کا کیپشنجبکہ بعض بہادر سیاح وہاں سے ہنان کے دیہاتوں کا نظارہ کر سکتے ہیں۔ ہمیں بھی اس بات کا اندازہ نہیں کہ یہ تصویر کیسے لی گئی۔
شینجیاجی پارک میں پہلے سے ہی شیشے کا ایک پل سیاحوں کی دلچسپی کا باعث ہے جو کہ 430 میٹر کی بلندی پر ہے اور یہ 300 میٹر گہری کھائی پر بنا ہوا ہے۔ یہ دنیا کا سب سے لمبا شیشے کا پل ہے۔

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنشینجیاجی پارک میں پہلے سے ہی شیشے کا ایک پل سیاحوں کی دلچسپی کا باعث ہے جو کہ 430 میٹر کی بلندی پر ہے اور یہ 300 میٹر گہری کھائی پر بنا ہوا ہے۔ یہ دنیا کا سب سے لمبا شیشے کا پل ہے۔
سیفٹی کے متعلق خدشات کو دور کرنے کے لیے انتظامیہ نے خود سے شیشے کو چکناچور کیا اور پھر ایک بھری ہوئی کار کو اس پر سے گزارا۔

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنسیفٹی کے متعلق خدشات کو دور کرنے کے لیے انتظامیہ نے خود سے شیشے کو چکناچور کیا اور پھر ایک بھری ہوئی کار کو اس پر سے گزارا۔
شیشے کو چکنا چور کرنے کے لیے انھوں نے بڑے ہتھوڑوں کا استعمال کیا۔

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنشیشے کو چکنا چور کرنے کے لیے انھوں نے بڑے ہتھوڑوں کا استعمال کیا۔