جرمن فوجیوں کی نایاب تصاویر

جرمن فوجی بنکر کے سامنے کھڑے ہیں

،تصویر کا ذریعہBBC World Service

،تصویر کا کیپشنجرمن فوجی بنکر کے سامنے کھڑے ہیں

دوسری جنگ عظیم کے دوران جرمنی کے فوجی کی جانب سے لی گئی تصاویر کی نمائش نیدرلینڈز میں کی جا رہی ہے۔ جرمن فوجی کا یہ کیمرہ برطانوی فوجی کو ملا تھا۔

رائل میرین کے آرتھر تھامسن کو یہ کیمرہ یکم نومبر 1944 کو نیدرلینڈز سے جرمن فوج کو نکالنے کے آپریشن کے دوران ملا تھا۔ یہ کیمرہ ایک بڑی بنکر میں جرمن فوج کے سامان کے ساتھ پڑا ملا تھا۔

جرمن فوجی 1944 میں نیدرلینڈز پر قبضے کے بعد

،تصویر کا ذریعہBBC World Service

،تصویر کا کیپشنجرمن فوجی 1944 میں نیدرلینڈز پر قبضے کے بعد

اس کیمرے میں سے صرف جرمن فوجیوں کی آرام کرتے ہوئے کی تصاویر ہی نہیں ملیں بلکہ برطانوی کمانڈوز کی تصاویر بھی ملیں ہیں جو تھامسن نےکھینچی تھیں۔

جرمن فوجی ایک تقریب کے دوران

،تصویر کا ذریعہBBC World Service

،تصویر کا کیپشنجرمن فوجی ایک تقریب کے دوران

آرتھر تھامسن کا انتقال89 سال کی عمر میں 2013 میں ہوا تھا اور ان کی خواہش تھی کہ کیمرہ اور تصاویر نیدرلینڈز کو دے دی جائیں جہاں سے ان کو یہ کیمرہ ملا تھا۔

جس بنکر سے تھامسن کو یہ کیمرہ ملا تھا وہ بنکر ہٹلر کے دفاعی نظام ’ایٹلانٹک وال‘ کا حصہ تھا۔ یہ دفاعی نظام اتحادیوں کے حملے کو روکنے کے لیے سپین سے سکینڈینیویا تک پھیلا ہوا تھا۔

رائل میرین کے آرتھر تھامسن کو یہ کیمرہ یکم نومبر 1944 کو نیدرلینڈز سے جرمن فوج کو نکالنے کے آپریشن کے دوران ملا تھا

،تصویر کا ذریعہBBC World Service

،تصویر کا کیپشنرائل میرین کے آرتھر تھامسن کو یہ کیمرہ یکم نومبر 1944 کو نیدرلینڈز سے جرمن فوج کو نکالنے کے آپریشن کے دوران ملا تھا

تھامسن دوسری جنگ عظیم کے وقت 21 سال کے تھے اور وہ 47 رائل میرین کا حصہ تھے۔

انتقال سے قبل ان کا کہنا تھا ’ہم بنکر میں تلاشی لے رہے تھے اور میں نے یہ کیمرہ اٹھا لیا۔ اس میں فلم تھی۔ جرمن فوجیوں نے اتنی زیادہ تصاویر لی ہوئی تھیں اور چند ہی تصاویر بچی تھیں۔ تو میں نے بھی چند تصاویر کھینچیں۔‘

جرمن فوجی نیدرلینڈز کے ساحل پر اپنے کتے سے کھیلتے ہوئے

،تصویر کا ذریعہBBC World Service

،تصویر کا کیپشنجرمن فوجی نیدرلینڈز کے ساحل پر اپنے کتے سے کھیلتے ہوئے

’میں جب جنگ سے واپس آیا تو تصاویر نکلوائیں اور ان میں جرمن فوجیوں کی تصاویر اور چند تصاویر ہو جو میں نے کھینچی تھیں۔‘

47 رائل کیرین کا ایک فوجی جرمن گن کے ساتھ

،تصویر کا ذریعہBBC World Service

،تصویر کا کیپشن47 رائل کیرین کا ایک فوجی جرمن گن کے ساتھ

یاد رہے کہ 47 رائل میرین اگست 1943 میں قائم کی گئی تھی اور اس نے نارمنڈی لینڈنگ میں بھی حصہ لیا۔

تھامسن کی بیٹی کلیئر ہنٹ کا کہنا ہے کہ انھوں نے جب سے ہوش سنبھالا یہ کیمرہ ان کی زندگی کا حصہ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے والد اسی کیمرے سے تصاویر کھینچا کرتے تھے۔

تھامسن کی بیٹی کلیئر ہنٹ کا کہنا ہے کہ انھوں نے جب سے ہوش سنبھالا یہ کیمرہ ان کی زندگی کا حصہ رہا ہے

،تصویر کا ذریعہBBC World Service

،تصویر کا کیپشنتھامسن کی بیٹی کلیئر ہنٹ کا کہنا ہے کہ انھوں نے جب سے ہوش سنبھالا یہ کیمرہ ان کی زندگی کا حصہ رہا ہے

اس کیمرے کے ملنے کے 70 سال بعد تھامسن کی بیٹی نے یہ کیمرہ نیدرلینڈز کے عجائب گھر کو پیش کیا ہے۔