سو برس بعد، اُردو کی گرامر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جان۔ ٹی۔ پلیٹس کا نام اگرچہ محض اسکی مشہورِ زمانہ لغت سے منسلک ہو کر رہ گیا ہے لیکن اُس نے ہندوستانی زبان کی ڈکشنری مرتب کرنے کے ساتھ ساتھ اسکی گرامر پر بھی ایک دقیع دستاویز چھوڑی تھی جِس سے بعد میں آنے والے قواعد نویس آج تک استفادہ کرتے رہے ہیں۔ اس کتاب کا پورا نام یوں ہے: انیسویں صدی کے اواخر تک یوں تو اُردو یا ہندوستانی کی بہت سی گرامریں چھپ چُکی تھیں جِن میں سے اکثریت یورپی مصنفین کے زورِ قلم کا نتیجہ تھی لیکن نہ تو کسی ولائتی اور نہ کسی دیسی قواعد نویس نے اُردو اسم کی جِنس اور تعداد، گِنتی کے نظام اور مرکب افعال پر اُس گہرائی سے سوچا تھا جو محض پلیٹس کا طرّہ امتیاز ہے۔ مُصنّف نے پہلی مرتبہ اُردو الفاظ کے اِشتقاق کا ایک تفصیلی نظام مرتب کیا اور عربی، فارسی یا ترکی زبانوں سے آنے والے الفاظ کے ساتھ ساتھ مقامی بھاشاؤں سے لئے گئے لفظوں اور سنسکرت مادّوں سے پھوٹنے والی فرہنگ کو اپنے مطالعے کا مرکز بنایا۔ گرامر کے دیباچے میں پلیٹس لکھتے ہیں:
سچ تو یہ ہے کہ اِن حضرات کے نام محض پلیٹس کی بدولت ریکارڈ پر آگئے ہیں ورنہ پلیٹس کے پائے کی کوئی تصنیف اِن افراد سے منسوب نہیں ہے۔ خیال غالب ہے کہ پلیٹس نے اِن افراد سے زبانی گفتگو کر کے اُردو زبان کی ساخت کے بارے میں کچھ نتائج اخذ کیے ہوں گے۔ لاہور کے اشاعتی ادارے سنگِ میل نے اردو لِسانیات کی نایاب کلاسیکی کتابوں کو دوبارہ شائع کرنے کا جو سلسلہ شروع کیا ہے اس میں جان شیکسپئر، ڈنکن فاربس اور فیلن کی تصانیف کے بعد جان ٹی پلیٹس کی یہ اُردو گرامر انتہائی اہم ہے اور اسکی اشاعت سے علمی حلقوں کی ایک دیرینہ ضرورت پوری ہوگئی ہے۔ | اسی بارے میں برطانوی اور امریکی انگریزی22 September, 2005 | Learning English برطانوی و امریکی انگریزی کا موازنہ05 October, 2005 | Learning English 2005 کے نئے انگریزی الفاظ11 January, 2006 | Learning English ڈاکٹر فیلن کی ڈکشنری24 January, 2006 | Learning English فیلن کی ڈ کشنری (آخری قسط)20 February, 2006 | Learning English اردو میں انگریزی سیکھیں27 July, 2004 | Learning English انگریزی کے رنگ20 October, 2004 | Learning English انگریزی جملے کی ساخت10 December, 2004 | Learning English | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||