اردو میں انگریزی سیکھیں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
یوں تو کسی بھی فلم، سٹیج شو، یا ٹیلی وژن پروگرام کی دوبارہ نمائش کے موقع پر یہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ یہ پیشکش ’پبلک کے پُر زور اصرار پر‘ ہو رہی ہے لیکن انگریزی تدریس کا پروگرام پھر سے شروع کرنے کی واقعی اتنی فرمائشیں موصول ہوئی ہیں کہ اسے صحیح معنوں میں پبلک کا پُر زور اصرار کہا جا سکتا ہے۔ ہمارے جو سامعین ریڈیو کے ذریعے انگریزی سیکھتے رہے ہیں ان میں سے اکثر کا مطالبہ تھا کہ ریڈیو پر سنے ہوئے الفاظ کو تحریری شکل میں دیکھنے کا بھی کوئی انتظام ہونا چاہیئے۔ اس مقصد کے لئے ہم اپنے سامعین کو مطبوعہ مواد ڈاک کے ذریعے بھیجتے رہے ہیں لیکن ظاہر ہے کہ یہ کوئی بہت اطمینان بخش طریقہ نہیں ہے۔ اب ہماری آن لائن سروس نے یہ اہتمام کیا ہے کہ انگریزی تدریس کا سمعی اور بصری مواد ایک ہی صفحے پر یک جا ہو جائے۔ چنانچہ آپ انگریزی کی جو عبارت سکرین پر پڑھیں گے، آڈیو کا بٹن دبا کر اسے سن بھی سکیں گے۔ انگریزی سکھانے کے یہ نئے پروگرام ان لوگوں کے لئے ہیں جو پہلے سے کچھ انگریزی جانتے ہوں اور اب اس زبان میں اپنی استعداد بڑھانا چاہتے ہوں۔ اس تدریسی پروگرام کا آغاز ایسے اسباق سے ہو رہا ہے جن کا مسلسل مطالعہ آپکو انگریزی خبروں کے بلیٹن سننے اور سمجھنے کے قابل بنا دے گا۔ اسی طرح آپ انگریزی اخبار میں کم از کم حالاتِ حاضرہ کا حصّہ پڑھنے اور سمجھنے کے قابل ہو جائیں گے۔ So, enjoy learning English at bbcurdu.com |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||