BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 12 March, 2006, 13:08 GMT 18:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
یہ ٹھیک ہے وہ غلط تھا

یوم دفاع
دفاعی نظریے کے سائے میں تین نسلوں نے اس بنیاد پر اپنے پیٹ پر پتھر باندھے رکھے کہ بھارت سے مسابقت روٹی کپڑے اور مکان سے زیادہ اہم ہے
ولی خان ، جی ایم سید اور شیخ مجیب الرحمان کو مستقل یہ طعنے ملتے رہے کہ وہ بھارتی لابی کے لئے کام کرتے ہیں۔ لیکن شیخ مجیب الرحمان کو فروری انیس سو چوہتر میں بنگلہ دیش کے وزیرِ اعظم کے طور پر لاہور ایرپورٹ پر پورا سٹیٹ پروٹوکول دیا گیا۔

صدرِ پاکستان ، بری فوج کے سربراہ اور چیف مارشل لا ایڈمنسٹریٹر جنرل محمد ضیا الحق نے جی ایم سید کے آبائی گاؤں سن جاکر انہیں گلدستہ پیش کیا اور صدر اور فوج کے سربراہ جنرل پرویز مشرف نے ولی باغ جاکر اصولی سیاست کے پیکر ولی خان کے ورثا سے تعزیت کی۔

 تو کیا اب نیا دفاعی نظریہ چوتھی نسل کے لئے خوشخبری لے کر آئے گا۔کیا اب یہ توقع رکھی جائے کہ جون میں جو قومی بجٹ پیش ہونے والا ہے اس میں صحت، تعلیم ، رہائش اور روزگار کے شعبے میں دفاعی بجٹ کے برابر رقم رکھی جائے گی
پاکستانی بچوں کو پانچ دہائیوں تک یہ پڑھایا جاتا رہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کوئی ملک اپنی شہ رگ دشمن کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتا۔ جب تک مسئلہ کشمیر اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے عین مطابق حل نہیں ہوتا بھارت کے ساتھ نہ تو تجارت ممکن ہے اور نہ امن۔ ہم گھاس کھا لیں گے لیکن بھارت کی جوہری ، فوجی اور علاقائی بالادستی قبول نہیں کریں گے۔ لیکن اس وقت صورتحال یہ ہے کہ بھارت سے چینی اور بکرے تک سب آ رہا ہے اور مسئلہ کشمیر پر چار پانچ فارمولے میز پر رکھے ہوئے ہیں۔

پانچ دہائیوں تک پاکستانی فوج کا دفاعی نظریہ یہ رہا کہ بھارت پاکستان کا دشمن نمبر ایک ہے۔ اگر بھارت دس توپیں خریدے گا تو ہم کم ازکم پانچ ضرور خریدیں گے تاکہ فوجی توازن برقرار رہے۔ اس پورے عرصے میں پاکستان کی سرحدی پٹی میں رہنے والے لاکھوں لوگوں کو مواصلات اور نقل و حمل کی سہولتوں سے یہ کہہ کر محروم رکھا گیا کہ جنگ کی صورت میں دشمن ان سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ لیکن آج کوئی بھی جا کر دیکھ سکتا ہے کہ لاہور سیکٹر میں برکی اور واھگہ تک کی ساری سرحدی پٹی پر فارم ہاؤسز اور رہائشی اسکیمیں پھل پھول رہی ہیں اور چار برس پہلے جو زمین ڈیڑھ لاکھ روپے ایکڑ میں بھی مہنگی سمجھی جاتی تھی اب پچیس لاکھ روپے ایکڑ میں بھی دستیاب نہیں ہے۔ تو کیا اب اس سرحدی علاقے میں دشمن نمبر ایک کے ساتھ کبھی لڑائی نہیں ہوگی۔

 صدر پرویز مشرف نے ذرائع ابلاغ کے ایڈیٹروں سے ملاقات کے دوران صدر بش کے نظریے کی روشنی میں کہا کہ بھارت کے مقابلے میں ناگزیر ایٹمی صلاحیت کے حصول کے بعد پاکستان خود کو بھارت کے ساتھ دفاعی دوڑ میں شریک نہیں سمجھتا۔ بھارت کے عزائم علاقائی اور بین الاقوامی ہیں جبکہ پاکستان کے ایسے کوئی عزائم نہیں ہیں

پانچ دہائیوں سے جاری پاکستان کا فوجی ڈاکٹرآئین جارج بش نے صرف ایک جملے میں بدل دیا جب انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان سے امریکہ کے تعلقات کسی ایک ملک کی قیمت پر نہیں ہیں بلکہ دونوں ملکوں کی تاریخ اور ضروریات مختلف ہیں۔ صدر پرویز مشرف نے ذرائع ابلاغ کے ایڈیٹروں سے ملاقات کے دوران صدر بش کے نظریے کی روشنی میں کہا کہ بھارت کے مقابلے میں ناگزیر ایٹمی صلاحیت کے حصول کے بعد پاکستان خود کو بھارت کے ساتھ دفاعی دوڑ میں شریک نہیں سمجھتا۔ بھارت کے عزائم علاقائی اور بین الاقوامی ہیں جبکہ پاکستان کے ایسے کوئی عزائم نہیں ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ صدر نے یہ اعتراف بھی کیا کہ فوج کے ادارے کو نئے حقائق تسلیم کرنے میں وقت لگ سکتا ہے۔

پاکستان بننے کے بعد اپنائے جانے والے دفاعی نظریے کے سائے میں تین نسلوں نے اس بنیاد پر اپنے پیٹ پر پتھر باندھے رکھے کہ بھارت سے مسابقت روٹی کپڑے اور مکان سے زیادہ اہم ہے۔ سکول اور اسپتال سے زیادہ اہم ملک کا جغرافیائی اور نظریاتی تحفظ ہے۔

تو کیا اب نیا دفاعی نظریہ چوتھی نسل کے لئے خوشخبری لے کر آئے گا۔کیا اب یہ توقع رکھی جائے کہ جون میں جو قومی بجٹ پیش ہونے والا ہے اس میں صحت، تعلیم ، رہائش اور روزگار کے شعبے میں دفاعی بجٹ کے برابر رقم رکھی جائے گی یا اب بھی سائنس و ٹیکنالوجی میں قومی ترقی کا معیار میزائلوں کے ٹھیک ٹھیک نشانے پر گرنے کی صلاحیت اور خارجہ پالیسی میں کامیابی کا معیار ایف سولہ طیاروں کا حصول ہی ٹھہرے گا۔

اسی بارے میں
’بات ترجیحات کی ہے‘
06 November, 2005 | قلم اور کالم
کہ ہم غریب ہوئے ہیں
03 July, 2005 | قلم اور کالم
مفت مشورہ: تھوڑا سا آرام کر لیں
18 September, 2005 | قلم اور کالم
سیاست، پروپیگنڈا کے کارخانے
18 February, 2006 | قلم اور کالم
’سنہ 65 کا جذبہ یا قوم کی توہین‘
22 November, 2005 | قلم اور کالم
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد