ڈوما کے ناول کی دریافت | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فرانس میں ان دنوں’تھری میسکیٹیرز‘ کے مصنف الیگزینڈر ڈوما کے نئے دریافت شدہ نا ول کا بڑا چرچہ ہے۔ ڈوما کے ناولوں پرمہارت رکھنے والے کلاؤڈ شوپ نے ڈوماز کے ایک ناول ’لی چی ویلیر ڈی سینٹی ہرمائن‘ کو نیشنل لائبریری میں دریافت کیا۔ ڈوماز کا کام پہلی مرتبہ ایک فرانسیسی اخبار نے سلسلہ وار چھاپنا شروع کیا۔ لیکن اٹھارہ سو ستر میں ان کے انتقال کی وجہ سے یہ سلسلہ جاری نہ رہ سکا۔ اور کام ادھورا رہ گیا۔ کلاڈ شوپ نے اس میں کئی ابواب کا اضافہ کیا اور ایک ہزار صفحات پر مشتمل ناول ایک نئے روپ میں سامنے آیا ہے۔ مکمل شدہ ناول کو ماہرین نے ناقابل بیان حد تک بہترین قرار دیا ہے۔ ناول ٹرافیلگر کی جنگ کا احاطہ کرتا ہے۔ مکمل کتاب الیگزینڈر ڈوما کےتین ناولوں کا خلاصہ ہے۔ ان میں سے پہلا ناول ڈوماز نےاٹھارہ سو پچاس کے آخر میں لکھا۔ یہ ناول ایک فرانسیسی سپہ سالار کی کہانی ہے جس کے بھائیوں کو مار دیا گیا تھا اور جو خود کو اپنی سابقہ شاہی وفاداری اور شہنشاہ نپولین اول کی شہنشایت کی سحر انگیزی میں گھرا محسوس کرتا ہے۔ ناول کی کہانی ٹرافیلگر کی جنگ کا مکمل پس منظر بیان کرتی ہے اورسپہ سالار کو لارڈ نیلسن کی موت کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہانی کے مختلف کرداروں کو بیان کرتی ہے۔ لارڈ نیلسن نے فرانس کے خلاف جنگ میں برطانوی بیڑے کی فتح میں بنیادی کردار ادا کیا تھا۔ فرانسیسی فوجوں نے اٹھارہ سو پانچ میں کیپ جبرالٹر چھوڑ دیا تھا۔ لارڈ نیلسن دوران جنگ اپنے فلیگ شپ پر ایک نا معلوم فرانسیسی کی گولی کا نشانہ بنا اور وہیں اس کا انتقال ہوا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||