BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 03 July, 2004, 13:15 GMT 18:15 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
خبریں جھوٹی افواہیں سچی

دماغ
سب کچھ گڈ مڈ سا ہو گیا ہے کسی چیز کا سِرا ملتا ہے تو کسی کا آخر
آجکل مجھے اپنا دماغ ایک گتے کے ڈبے کی طرح لگتا ہے جس میں میں اپنی سوچیں ٹھونس رہا ہوں۔ ہر وقت مجھے یہ احساس رہتا ہے کہ یہ سوچیں جو گتے کے ڈبے کے ساتھ زور زور سے ٹکرا رہی ہیں ایک دھماکے سے اسے پھاڑ دیں گی اور باہر نکل جائیں گی۔

یہ سب لاشعور کی باتیں ہیں جو ہر وقت سر کے اوپر گھیرا سا بنائے کھڑی ہیں۔ ان کی نہ کوئی ترتیب ہے اور نہ کوئی ترکیب۔ بس یہ ہیں ایک کے اوپر ایک۔

ان کی کچھ ایک جھلک اس طرح سے ہے۔

’نہ ہی استعفیٰ دیا ہے نہ ہی کسی نے مانگا ہے۔۔۔ جب ایک بات واضح کردی گئی ہے کہ کوئی تبدیلی نہیں آرہی اس کے بعد بھی اخبارات میں بیٹھے ہوئے ذمہ دار لوگ پتہ نہیں کیوں تبدیلی کی خبریں شائع کر رہے ہیں؟

پاکستان کے وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی نے سنیچر کی شام کو وزارت اعظمیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے وفاقی کابینہ تحلیل کردی ہے اور چودھری شجاعت کو نیا وزیراعظم نامزد کردیا ہے۔

’استعفیٰ دینے کے لئے دل گردہ بڑا چاہیئے اور میں پہلے بھی استعفے دیتے رہا ہوں اور یہ میرے لیے نئی بات نہیں ہے۔‘

پختہ ہوتے ہی مر گئی چیزیں
بات جب تک تھی بات کچی تھی
گھر بنا کر بہت میں پچھتایا
اس سے خالی زمیں ہی اچھی تھی

آجکل موسم بھی عجیب ہے کبھی گرمی لگنے لگتی ہے اور کبھی سردی۔

بینک انٹرسٹ ریٹ بڑھائے جا رہے ہیں اور ساتھ ساتھ یہ بھی ڈراتے رہتے ہیں کہ انہیں دوگنا کر دیا جائے گا۔

ٹیوب سٹرائیک بھی آج ہی ہونا تھی۔ پتا نہیں لندن کا ان ٹیوبوں کے بغیر کیا ہو گا۔

کیا ایسا ممکن ہے کہ مشرف شوکت عزیز کو وزیرِ اعظم بنا دیں۔ آخر انہیں وزیرِ اعظم بنانے پر مشرف سمیت تمام حکومتی اراکین کیوں اتنے تلے ہوئے ہیں۔

معزول عراقی صدر صدام حسین
’میں ہوں صدام حسین، عراق کا صدر

مارلن برانڈو کا انتقال ہو گیا ہے۔ میرے سب سے زیادہ پسندیدہ اداکاروں میں سے ایک تھے۔ ان کی کسی بھی فلم کا نام نہیں یاد آ رہا۔ گاڈ فادر تو سب کو یاد ہے۔

نادیہ جب بھی چائے لانے کا کہتی ہیں بھول جاتا ہوں۔

آخر اتنا کام کر کے آفریدی ثابت کیا کرنا چاہتا ہے؟

صدام حسین کو عدالت میں پیش کیا گیا ہے کوئی کہتا ہے کہ وہ کمزور لگ رہے تھے اور کوئی کہتا ہے کہ پہلے سے بہتر۔ اب ایک نیا ڈرامہ چلے گا۔ خدا کرے کہ اس ڈرامے میں زیادہ ہلاکتیں نہ ہوں۔ میں پہلی تینوں سرخیاں ہلاک، ہلاک، ہلاک لگا کر تنگ آ گیا ہوں۔

عراق سے ایک پاکستانی سر کٹائے بغیر رہا ہو گیا ہے۔ بہت خوشی ہو رہی ہے۔ امجد بچ گیا۔

سنا ہے نرگس بھی ادھر ہی ہے اور عابد باکسر بھی۔

راجہ صاحب کے گھر کا کام ختم کیوں نہیں ہوتا۔

ایف ایم والے اتنے بھاگتے کیوں ہیں۔ چیٹی، میٹی ہونے تک تو ٹھیک تھا یہ ریسی ریسی سے کیوں ہیں۔ کیا ایف ایم بھاگے بغیر نہیں ہو سکتا۔ اسد کہتا ہے انہیں کنوینس الاؤنس ملنا چاہیئے۔

سہگل کی سویں سالگرہ منائی جا رہی ہے اور بھارتی حسینہ مس ٹورزم انٹرنیشنل 2004 قرار پائی ہے۔ شکریہ ساجد۔

’میں صدام حسین ہوں، عراق کا صدر‘۔

بلال اپنے سب سے اچھے دوست ٹیریس سے اس بات پر لڑ پڑا ہے کہ اس نے فٹ بال کھیلتے ہوئے اسے ڈیوڈ بیکہم بنایا تھا۔ جب میں نے بلال سے کہا کہ بیکہم بننے کے لیے تو ہر بچہ ہر وقت تیار رہتا ہے تو اس نے کہا کہ میں نہیں۔ ’بیکہم تو گول ہی نہیں کر سکا‘۔

یہ عدن ہر چیز ویسٹ بِن میں کیوں پھینکتا ہے۔ کئی جرابیں تو مل گئی ہیں لیکن کچھ چابیاں نہیں مل رہیں۔

پاکستان میں خبریں جھوٹی ہیں افواہیں سچی۔

یار یہ تنخواہ اتنی جلدی کیوں ختم ہو جاتی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد