BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
آپ کی آواز
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہم کتنے بھوکے ہیں



چھبیس مئی: آخر مسئلہ ہے کیا؟

پاکستان بہت یاد آ رہا ہے۔ کوئی ایک وجہ نہیں بلکہ وجوہات کا ایک پورا پلندہ ہے۔ ساتھ ساتھ کچھ موڈ بھی خراب ہے، بلکہ غصہ ہے شاید۔ کسی ایک پر نہیں سب پر۔ ان لوگوں پر جن کی زبانیں بند ہیں اور ان لوگوں پر بھی جن کی بہت زیادہ کھلی ہیں۔ وہ جو سب دیکھ کر خوش ہیں اور وہ بھی جو آنکھیں بند رکھ کر خوش رہنا چاہتے ہیں۔

سڑکوں پر آ کر جانیں دینے والوں پر بھی اور کمروں میں بند رہ کر گھٹ کر مرنے والوں پر بھی۔

’کراچی میں بم دھماکہ ہو گیا، کتنے لوگ مر گئے، اوہ۔ آج کھانے میں کیا لیں گے۔ بریانی پکا لیں‘۔

گھن آتی ہے۔

پاکستان بہت یاد آ رہا ہے۔

گرمی ہے، بہت گرمی ہے۔ لوگ مر رہے ہیں، پینے کو پانی نہیں اور جو ہے وہ بھی زہر اور ایسے میں ’ارباب رہے گا یا ایم کیو ایم۔ کون کس کی سمری پر دستخط کرے گا‘۔

حکومت نے گزشتہ چار سال میں القاعدہ سے تعلق رکھنے کے شبہے میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک کیے اور اس سے زیادہ تعداد میں گرفتار۔ کہاں کسی اور ملک میں؟ ٹمبکٹو میں یا کہیں اور۔ اپنے ہی ملک میں ہزاروں ہلاک اور گرفتار۔ بمباری، گھر تباہ، اموات، بے مکانی۔ یہ سب کچھ ذہنوں سے نکل سکے گا۔ یا ’وقت ہر زخم ہر غم کو بھلا دیتا ہے‘۔

کس کے پاس اتنا وقت ہے کہ یہ سوچے۔

دہشت گردی کے خاتمے کے نام پر معصوم لوگوں کی ہلاکتوں کا ذکر، حکومت ناراض۔ جہادیوں کی بے وجہ اور لا حاصل جنگ پر تنقید، جہادی ناخوش۔

کیا کوئی بیچ کا راستہ نہیں۔ کیا مذہب کے لیئے دوسرے کو مارنا ضروری ہے۔ کیا میں اپنے اچھے اخلاق سے کسی کو متاثر نہیں کر سکتا۔ میں کیوں اپنے ہمسائے کو خوش دیکھ کر خوش نہیں رہ سکتا۔ یا اس کی خوشی سے مجھے آخر کیا مسئلہ ہے۔کیا وہ زمانہ اور تھا یہ زمانہ اور ہے۔

اگر پاکستان میں کسی بدامنی، کسی برائی یا اس کے کسی پاکستانی لالچی حکمران کی کارستانی یا اسکی ملکی مفاد کے خلاف کسی پالیسی پر اگر مجھے غصہ آتا ہے یا کسی نام نہاد جہادی کی قتل وغارت گری سے میرا خون کھولتا ہے تو میں ملک دشمن کیسے ہو گیا۔ یا مجھ پر ملک کے خلاف ہی لکھنے کا الزام کیوں۔ یہ دکھ ہے، غصہ ہے، شرمندگی ہے اور دعا ہے۔

یہ دعا ہے کوئی گلہ نہیں
میری زندگی اک گلاب ہے
جو کھلا نہیں
۔۔۔۔۔

میری آرزو ہے خدا کرے
تجھے زندگی میں وہ سکھ ملے
جو مجھے کبھی بھی ملا نہیں

میری زندگی اک گلاب
جو کھلا نہیں

پاکستان بہت یاد آ رہا ہے۔

(آپ کو لگتا نہیں کہ بہت ساری چیزیں اکٹھی دماغ میں گھس گئیں ہیں)


آپ کیا کہتے ہی؟

پہلا نام
خاندانی نام*
پتا
ملک
ای میل
ٹیلی فون*
* اختیاری
آپ کی رائے
بی بی سی آپ کی آراء میں کاٹ چھانٹ کر سکتی ہے اور اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتی کہ موصول ہونے والی تمام ای میل شائع کی جائیں گی۔
کھائیں تو کھائیں کہاں’ آگومینٹن نہ بھولنا‘
عارف شمیم سے ’جادو کی دواؤں‘ کی فرمائشیں
لندن کا ’ہرا پیر‘لندن کا ’ہرا پیر‘
’پبوں، شراب خانوں اور کلبوں میں ویک اینڈ‘
ضیا بلاگویزا اور وہسکی
ضیا احمد کو بالآخر انڈیا کا ویزا مل ہی گیا
عنبرخیریدیگر عجیب قصے
عنبر خیری کے والدین کے گھر کیا ہوا؟
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد