BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
آپ کی آواز
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’پنگا‘ باز اور سیانے


دس اپریل: ’پنگا‘ باز اور سیانے




کراچی جہاں خبریں یہ بھی عام ہوئی تھیں کہ پاکستان کی ملٹری انٹیلیجنس اور دیگر ادارے مافیا ڈان اور دہشتگردی میں مطلوب داؤد ابراہیم کی حفاظت اور خدمت پر مامور ہیں۔ یہاں تک کہ کراچی میں ڈی آئی جی رینک کے پولیس افسر اور سینئر فوجی افسر داؤد ابراہیم اور مافیا ڈان شعیب کے کراچی کے شبینوں میں شریک ہوتے تھے، وہاں اب انہوں نے بلوچستان کے دو سابق وزرائے اعلٰی اور قوم پرست رہنماؤں اختر مینگل اور اس کے والد عطاءاللہ مینگل کے گھروں کا محاصرہ کر رکھا ہے۔

آخری اطلاعات تک اختر مینگل کے گھر پانی کی ترسیل بھی بند کردی گئی ہے۔ دونوں باپ بیٹوں اور سابق وزرائے اعلٰی سے ملنے کے لیے آنیوالوں کو بھی ان سے ملنے کی اجازت نہیں۔ یعنی کہ کراچی اور باقی صوبے میں راوی اتنا چین لکھتا ہے کہ اب وہاں چوروں چکاروں، غنڈوں اور دھشتگردوں کے پیچھے جانے کے بجائے پولیس والے سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کے پیچھے لگے ہوئے ہیں۔

کراچی کی وہی ایجنسیاں ہیں اور وہی مینگل ہیں۔ اہلیانِ کراچی کو یاد ہوگا کہ اسی کراچی میں ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت میں خفیہ ایجینیسوں نے تب اسی اسیر اور بیمار بلوچ رہنما عطاءاللہ مینگل کے جواں سال بیٹے اسداللہ کو گم کردیا جسکا آجتک پتہ نہیں مگر یہ بلوچ رہنما تھے کہ بھٹو حکومت کے خاتمے پر ضیاء الحق کی طرف سے آزاد ھونے پر انہوں نے جو پہلا کام کیا وہ بھٹو کی مزار پر حاضری اور فاتحہ تھی۔ پاکستان نے ان بلوچ رہنمائوں سے کچھ زیادہ ہی بےمروتی برتی ہوئی ھے:
مٹی کی محبت میں ھم آشفتہ سروں نے
وہ قرض اتارے ھیں جو واجب بھی نھیں تھے

مینگل نے اسکول جاتے ھوئے اپنے بچوں کا پیچھا کرنے والے دو موٹر سائيکل سوار ملٹری انٹیلیجنس کے اہلکاروں سے’پنگا‘ لیا۔ وزیرِ داخلہ کہتے ہیں انہیں اسکا قطعی علم نہیں جبکہ وزیر اعلٰی کہتے ہیں وہ اس معاملے میں بے بس ہیں۔ دونوں درست فرماتے ہیں کیونکہ، ممبئی والوں کی بولی میں، وہ ’سیانے‘ ہیں۔ ورنہ پتہ پتہ بوٹا بوٹا جانتا ھے کہ پاکستانی ملٹری انٹیلیجنس کے موٹر سائيلکل سواروں ( یا اجل کے گھوڑے سواروں!) سے پنگا لینے کا مطلب کیا ھوتا ھے؟


آپ کیا کہتے ہیں؟

پہلا نام
خاندانی نام*
پتا
ملک
ای میل
ٹیلی فون*
* اختیاری
آپ کی رائے
بی بی سی آپ کی آراء میں کاٹ چھانٹ کر سکتی ہے اور اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتی کہ موصول ہونے والی تمام ای میل شائع کی جائیں گی۔
حسن کا نیا بلاگحسن بلاگ
’اب اٹلی میں گاتا ہوگا ’میرا نام عبدالرحمان ‘
ضیاگوگل بم کیا ہے؟۔۔
۔۔اور کون سے دھماکے کرتا ہے؟ نیا بلاگ
وسعت بلاگوسعت بلاگ
’کوئی بے زاری سی بے زاری ہے‘
آج، کل، ہم، تم وغیرہآج، کل، ہم، تم وغیرہ
’اب تو یہ واضح نہیں کہ پردے کے پیچھے کون ہے؟‘
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد