 |  بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ اور افغانستان کےصدرحامد کرزئی |
بھارت کے وزیر اعظم من موہن سنگھ افغانستان کےدو روزہ دورہ پر کابل پہنچے ہیں۔گذشتہ انتیس سال میں یہ کسی بھی بھارتی وزیر اعظم کاافغانستان کا پہلا دورہ ہے۔ وزیر اعظم من مون سنگھ اور افغانستان کے صدر حامد کرزئی کے درمیان اتوار کو ہونے والی بات چیت میں دونوں ملکوں کے درمیان ایک یاد داشت پر اتفاق ہوا ہے جس کے مطابق بھارت تعلیم، صحت، زرعی تحقیق، تعمیرات، اور میڈیکل سائنس کے شعبوں میں افغانستان کی مدد کرے گا۔ بھارتی وزیر اعظم افغانستان کے صدر کے ساتھ دیگر موضوعات پر مذاکرات بھی کریں گے جن میں سلامتی اور ترقیاتی منصوبے شامل ہیں۔ آپ بھارتی وزیر اعظم کے دورہ افغانستان کے متعلق کیا سوچتے ہیں؟ دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟ اس سے خطے میں سلامتی اور امن کی فضا بہترہوگی؟ پاکستان کو بھارت اور افغانستان کے درمیان تعاون اور تجارت سے کیا فوائد یا نقصانات ہو سکتے ہیں؟ آپ اپنی رائے اردو، انگریزی یا roman urdu mein bhi bhej سکتے ہیں۔ اگر آپ اپنا پیغام موبائل فون سے ایس ایم ایس کے ذریعے بھیجنا چاہتے ہیں تو براہِ مہربانی اس کے آخر میں اپنا اور اپنے شہر کا نام لکھنا نہ بھولیے۔ ہمارا نمبر ہے:00447786202200
|