BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
آپ کی آواز
وقتِ اشاعت: Tuesday, 28 June, 2005, 11:29 GMT 16:29 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سگریٹ نوشی کے کیا نقصانات ہیں؟
سگریٹ نوشی پر پابندی ہونی چاہئے؟
سگریٹ نوشی پر پابندی ہونی چاہئے؟
حالیہ برسوں میں ترقی یافتہ ممالک نے سگریٹ نوشی کے خاتمے کے لئے کئی کوششیں کی ہیں۔ سگریٹ نوشی کی مخالفت کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اس سے صرف سگریٹ نوشی کرنے والے ہی متاثر نہیں ہوتے بلکہ اس کا اثر آس پاس کے لوگوں پر بھی پڑتا ہے، مثال کے طور پر بچوں اور عورتوں کے لئے اس کے کافی نقصانات ہیں۔ سگریٹ نوشی سے عوامی صحت پر منفی اثرات کی وجہ سے مغربی ممالک میں عوام کے اندر بیداری پیدا ہوئی ہے۔ سگریٹ نوشی سے فضا میں آلودگی، پیسے کا نقصان وغیرہ کے علاوہ کینسر اور ہارٹ اٹیک جیسی متعدد بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔

بھوٹان میں سگریٹ کی خرید و فروخت پر پابندی ہے۔ کیوبا میں دکانوں اور عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی کی اجازت نہیں ہے۔ آئرلینڈ میں دکانوں، ریستورانوں اور دیگر عوامی مقامات پر پابندی ہے۔ ناروے، نیدرلینڈ، سویڈین، تنزانیہ، انڈیا، امریکہ سمیت کئی ممالک میں سگریٹ نوشی سے متعلق اشتہارات ہر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ حال ہیں میں بالی وُڈ کی فلموں میں سگریٹ نوشی والے سین پر پابندی عائد کردی گئی۔

کیا آپ سگریٹ نوشی کرتے ہیں؟ سگریٹ نوشی پر پابندی کے بارے میں آپ کیا کہنا چاہیں گے؟

آپ کی رائے

اب یہ فورم بند ہوچکا ہے۔ قارئین کی آراء نیچے درج ہیں۔


عاطف مرزا، میلبورن:
میں نے پانچ سال سگریٹ پی لیکن پھر احساس ہوا کہ یہ بہت خطرناک ہے صحت کے لئے۔ جب فیصلہ کرلیا اس کو چھوڑنے کا تو بس چھوڑ دی۔ اب بالکل بھی دل نہیں کرتا اس کو ہاتھ لگانے کو۔ اپنا دل مضبوط کریں اور بس فیصلہ کرکے چھوڑ دیں اس کو۔ آپ بہت بہتر پھِیل کریں گے اور آپ کی انکم بھی بہتر ہوجائے گی۔

ارسلان احمد، پاکستان:
آخر سگریٹ پینے والو مجھے یہ بتاؤ کہ سگریٹ پینے کا کیا فائدہ؟

شازیہ بٹ، یو کے:
سوچنے کی بات یہ ہے کہ سگریٹ کو کوئی بھی اچھا نہیں کہتا۔ مگر پھر بھی اسے پینے والوں کی کوئی کمی نہیں ہے!

معاصب ملک، چکوال:
سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ کسی بھی قسم کا نشہ ہمارے مذہب میں حرام ہے اور تمباکو نوشی صحت کے لئے مضر ہے۔۔۔

بابر راجہ، جاپان:
میں سگریٹ نہیں پیتا مگر اس کی پابندی کے خلاف ہوں کیوں کہ اس سے بری بری چیزوں پر پابندی نہیں ہے، شراب اس سے زیادہ خطرناک ہے۔۔۔

بہروز خان، ناروے:
بس کیا کریں کہ ’چھٹتی نہیں ہے منہ کو یہ ظالم لگی ہوئی‘

شیر یار خان، سنگاپور:
سگریٹ نوشی کے یوں تو بہت سے نقصانات ہیں اور ہر ڈاکٹر حضرات بھی اسے صحت کے لئے مضر قرار دیتے ہیں۔ مگر پھر بھی لوگ اور ڈاکٹر خود بھی سگریٹ نوشی سے بعض نہیں آتے کیوں کہ سگریٹ میں ایک نشہ سا ہوتا ہے جس سے وقتی طور پر کچھ تسکین سے تو ہوتی ہے مگر اس کے اثرات بڑے خطرناک ہیں جیسے کینسر اور دوسری مضر صحت بیماریاں۔

خالد عباسی، کراچی:
ٹوبیکو ابھی بھی کیش کراپ ہے اور جب تک اس کی کاشت پر روک نہیں لگتی سگریٹ نوشی پر کنٹرول کرنا مشکل ہوگا۔

خالد ملک، چکوال:
یہ ہماری بدبختی ہے کہ ہم سب کو اچھی طرح پتہ ہے کہ سگریٹ نوشی موت ہے مگر پھر بھی پیتے ہیں۔۔۔۔۔

تیمور، لاہور:
بظاہر سگریٹ نوشی کا کوئی نقصان نظر نہیں آتا۔ جو لوگ اس کے عادی ہیں ان کا دن رات کا اس کا ساتھ ہے۔ فلم کے ہیرو ہوں یا محلے کا دکاندار، نوجوان سے لیکر بوڑھے لوگ سب اس کا شکار نظر آتے ہیں۔ چند سال پہلے پارلیمنٹ نے قانون سازی کے ذریعے سگریٹ نوشی کو پبلِک پلیس پر روک دیا تھا۔ اور انڈر ایج فروخت پر پابندی عائد کی تھی۔ اس کے باوجود پارلیمنٹ ممبر خود پارلیمنٹ لاج اور پبلک پلیس پر سگریٹ نوشی کرتے نظر آتے ہیں۔۔۔۔

محمد احمد، جاپان:
میرے خیال میں دنیا کے سارے ممالک کو مل کر سگریٹ کی کاشت بند کردینی چاہئے، میرے خیال میں یہ سب سے اچھا حل ہے۔

صلاح الدین لنگا، جرمنی:
جو لوگ جو کام نہیں کرتے ان کو وہی برا لگتا ہے۔ اس دنیا میں سگریٹ سے زیادہ بھی خطرناک چیزیں ہیں۔ سوگر زیادہ کھا لیں تو آپ کی دانت خراب ہوجائیں گیں، اور یہ ایک حقیقت ہے کہ اتنی سگریٹ پینے والے ڈاکٹر کے پاس نہیں جاتے جتنے خراب دانتوں والے ڈاکٹر کے پاس جاتے ہیں۔ میرا مشورہ ہے کہ اپنی اینرجی کو کسی حقیقی مسیلے کی طرف یوٹیلائیز کریں نہ یہ کہ سگریٹ کے خلاف مہم اسٹارٹ کرنے کو۔۔۔۔

علی امیر، ٹورانٹو:
میری دعا ہے کہ میرا دوست قاسم اپنے اور گھر والوں کے وسیع تر مفاد میں سگریٹ نوشی کو ترک کردے۔

عرفان سہیل ملک، چکوال:
سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ سگریٹ نوشی ایک نشہ ہے اور کوئی بھی نشہ ہمارے مذہب میں حرام ہے اور جہاں تک اس کی روک تھام کا مسئلہ ہے تو اس کے لئے میری حکومت سے اپیل ہے کہ اس مسئلے کے لئے مناسب اقدامات کریں کیوں کہ ہمارا مذہب اس بات کی اجازت نہیں دیتا اور کوئی بھی نشہ انسان کو سوائے نقصان کے کچھ نہیں دیتا۔

شوکت بلوچ، سوئٹزرلینڈ:
اگر پرنٹ اور الیکٹرانِک میڈیا جیسے سنیما اور ٹی وی سے سگریٹ پینے کی تصاویر ہٹا لی جائیں تو بہت بڑا قدم ہوگا۔۔۔

عبدالغفور، ٹورانٹو:
میں نے پندرہ سال سگریٹ پیے ہیں، شروع شروع میں کسی طرح کی اویئرنیس نہیں تھی بس یار دوست تھے، تو میں بھی پینا شروع ہوگیا۔ مگر آج کل سگریٹ نوشی کے خلاف مہم میں کافی تیزی آگئی ہے اور یہاں کینیڈا میں تو اگلے سال آپ کسی بھی پبلِک پلیس پر سگریٹ نہیں پی سکیں گے۔ صرف آپ کا اپنا گھر یا کار ہی سگریٹ نوشی کے لئے واحد جگہ ہوگی، اس پس منظر میں دیکھا جائے تو سگریٹ نوشی پر پابندی بہت ہی اچھا اقدام ہے، جو نہ صرف نہ پینے والوں کو سوچنے پر مجبور کرتا ہے کہ آیا اس غلط چیز کو شروع کیا جائے یا نہیں۔۔۔۔

شاہد لقمان، ریاض:
ہمارا میڈیا سگریٹ نوشی پھیلانے میں بھرپور کردار ادا کررہا ہے۔ سگریٹ کے اشتہارات میں ایک طرف سگریٹ کی طاقت دکھائی جاتی ہے مگر اینڈ میں وزارت صحت کی تنبیہ امیدوں پر پانی پھیر دیتی ہے۔؟ سب سے بڑا اثر بچوں پر ہورہا ہے جو بچپن ہی میں اس زہر کے عادی ہوجاتے ہیں۔

سجاد حسن خان یوسف زئی، پشاور:
اللہ کا شکر ہے میں سگریٹ نوشی نہیں کرتا۔ اور یہ سب کریڈِٹ میں اپنے والدین کو دوں گا کہ بچپن ہی سے انہوں نے میرے دل میں سگریٹ نوشی کے خلاف نفرت پیدا کی۔ کالج کے زمانے میں لوگ بہت زیادہ سگریٹ کا شکار ہوتے ہیں۔ کیوں کہ فلموں میں سگریٹ نوشی کو ایک اسٹائل سیمبول کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔ پر نوجوان نسل اس اسٹائل کو کوپی کرنے کی کوشش کرتی ہے اور سگریٹ نوشی پر ان کی عادت بن جاتی ہے۔۔۔۔

راجہ یونس، دمام:
نشے والی کوئی بھی چیز ہو وہ تو بری ہوتی ہے مگر سگریٹ تو ایک ایسی بری عادت ہے کہ جس سے ارد گرد اور ساتھ اٹھنے بیٹھنے والے لوگ بھی متاثر ہوتے ہیں۔ اس کے کئی نقصان ہیں، ایک تو پیسہ ضائع ہوتا ہے، دوسرے صحت کے لئے مضر ہوتا ہے، تیسرے منہ سے بدبو آتی ہے، چوتھے فضا آلودہ ہوتی ہے، پانچویں یہ کہ اس سے کینسر جیسا موزی مرض بھی جنم لے سکتا ہے۔۔۔۔

شاہدہ اکرم، ابوظہبی:
سگریٹ نوشی پر پابندی اچھی بات ہے لیکن آپ کا کیا خیال ہے کہ سگریٹ نوشی کرنے والے اس پابندی کو مان کر اپنا یہ شوق ترک کردیں گے؟ وہ اس کی سو توجیحات دیں گے اور اپنی جسمانی بیماریوں کے باوجود اس فضول شوق سے چھٹکارا نہیں پائیں گے۔ جن ممالک میں آپ نے لکھا ہے عوامی مقامات پر یہ پابندی لگائی گئی ہے، مزے کی بات بتاؤں یا دکھ کی کہ پچھلے سال کینیڈا میں ایک بہت بڑے مال (شاپِنگ سینٹر) کے باہر اچھے خاصے افراد کو ٹھیک ٹھاک گرمی میں سڑک پر بیٹھ کر اپنے آپ کو پھونکتے ہوئے دیکھ کر بہت دکھ ہوا۔۔۔۔

اظفر خان، ٹورانٹو:
سگریٹ صحت کے لئے انسان کا بنایا ہوا ایسا زہر ہے جس کے خلاف کوئی دلیل دینے کی بھی ضرورت نہیں۔ اعداد و شمار اور جائزوں سے پتہ چلتا ہے کہ کینسر، دل کی بیماریاں، بچوں کی نشونماں اور عورتوں کی صحت سب کا یہ دشمن ہے۔ لوگ اس کی خرابیوں کو بھی جانتے ہیں، پھر آخر پیتے کیوں ہیں؟ اس کا جواب ہے:
ہر فکر کو دھوئیں میں اڑاتا چلاگیا۔۔۔۔

امین اللہ شاہ، میانوالی سٹی:
سگریٹ نوشی اگر یوں کہوں کہ گناہ کبیرہ ہے تو بےجا نہ ہوگا، یہ وہ گنا ہے جس کا کوئی فائدہ نہیں، بس نقصان ہی نقصان ہے، ہر ایک کو سگریٹ نوشی کے نقصانات کا بخوبی علم ہے، اس لئے ضروری ہے ڈنڈے کی زور پر اس بری لعنت کا سد باب کیا جائے۔۔۔۔

شاہزیب خان، ایتھنز:
آپ سگریٹ پیتے ہیں، سگریٹ آپ کو پیتی ہے، سگریٹ صرف پیسے کا نقصان نہیں، جان کا بھی ہے۔

ریاض فاروقی، دوبئی:
جو کچھ بھی حکومتیں کررہی ہیں ان کے اثرات کافی سالوں کے بعد نظر آنا شروع ہوں گے، ویسے مجھ کو لگتا ہے کہ جتنی بھی اویئرنیس بڑھ رہی ہے لوگ سگریٹ کو چھوڑ رہے ہیں، خاص طور پہ نوجوان نسل میں یہ کافی کم ہے۔ میں بہت لوگوں میں اٹھتا بیٹھتا ہوں، تقریبا سب ہم عمر ہیں، صرف ایک فیصد یا دو فیصد لوگ ہیں جو اسموکِنگ کرتے ہیں۔

امجد، دوحہ:
سگریٹ نوشی کا مکمل خاتمہ ہونا چاہئے۔

بیروزگار بابا، فرینکفرٹ:
میرے خیال سے سگریٹ پینا اچھا نہیں، سگریٹ پینے سے بہت نقصان ہیں، سگریٹ پینے سے انسان کی عمر کم ہوجاتی ہے، جو آدمی پیتا ہے وہ دوڑ نہیں سکتا، سگریٹ دل کو خراب کرتا ہے، سگریٹ پینے سے بہت زیادہ بیماریاں لگتی ہیں، سگریٹ پینے سے دمے کی بیماری لگتی ہے، سگریٹ پینے سے غصہ بہت زیادہ آتا ہے، سگریٹ پینے سے سانس رک جاتی ہے، سگریٹ پینے سے دانت خراب ہوتے ہیں، سگریٹ پینے سے منہ سے بدبو آتی ہے، نشہ جو بھی ہے حرام ہے، نشہ جو بھی ہے اچھا نہیں۔

سجاد احمد، دوحہ:
دنیا میں چاہے جتنا بڑھ جائے اس کا ریٹ،
اپنی صحت کے دشمن پھر بھی پیئیں گے سگریٹ۔
کرتے ہیں جان و مال کا نقصان بیوقوف،
لیکن کہیں گے خود کو وی آر گریٹ۔
کھانسیں گے، مرض ہوگا، تھوکیں گے بلغم،
کیا یہ ہے عقلمندی، یہ تو ہیں ایڈیٹ۔
کہنے کو یہ چھوٹی ہے، وزنی نہیں ہلکی ہے،
نقصان میں تو اس کا لیکن بہت ہے ویٹ۔
آنکھوں میں جلن اس سے، سینے میں گھٹن اس سے،
یہ چیز گوڈ کہاں ہے، یہ تو ہے ویری بیڈ۔
تم خود بھی جانتے ہو اور یہ بھی مانتے ہو،
کہ اس وبال سے تو ہر شخص ہے افریڈ۔
اب چھوڑ بھی دو اس کو عادت نہیں یہ اچھی،
ورنہ سبھی کہیں گے ہم کو ہے تم سے ہیٹ۔

جاوید اقبال ملک، چکوال:
اس معاشرتی لعنت کو جڑ سے ختم ہونا چاہئے اور اس کا آغاز حکومتی سطح پر ہونا چاہئے، مگر جب ہمارے پارلیمنٹرین، بیوروکریٹس، ٹیکنوکریٹس، وغیرہ ہی اس لعنت کو ختم نہیں کریں گے تو پھر کیسے ہوگا؟ ہمارے ممبران اسمبلی ایوان میں بیٹھ کر اسموکِنگ کرتے ہیں۔ اور پھر ہماری سب سے بری بات کہ ہم اپنے بچوں کو شاپ پر سگریٹ لینے کے لئے بھیج دیتے ہیں اور چھوٹے بچوں کے سامنے سگریٹ پینا شروع کردیتے ہیں، چھوٹے بچے اس سے برا اثر لیتے ہیں۔

66آپ کی رائے
ترک وطن -- آپ کا تجربہ کیسا رہا؟
66امیروں کا بجٹ؟
بجٹ پر لوگوں کے خیالات
66آپ کی رائے
جنوبی ایشیا میں گرمی کی لہر
66آپ کی رائے
مائیکل جیکسن کیس اور اس کی میڈیا کوریج
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد