پاکستان کے فاسٹ بولر شعیب اخترویسٹ انڈیز کے دورے پر جانے والی ٹیم میں شامل نہیں ہوں گے۔یاد رہے وہ مبینہ طور پران فٹ ہونے کی وجہ سے حالیہ پاکستان بھارت سیریز میں بھی نہیں کھیل پائے تھے۔ ویسٹ انڈیز کے دورے میں اپنی عدم موجودگی کے فیصلہ پرشعیب اختر نے کہا ہے انہیں منتخب نہ کیے جانے کا بہت دکھ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں فٹ ہونے کے باوجود ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ان کے بقول انہیں کسی میڈیکل بورڈ کے معائنے کے بغیر ہی ان فٹ قرار دے دیا گیا ہے۔ دوسری طرف پاکستان کے چیف سلیکٹر وسیم باری نے کہا ہے کہ گزشتہ چند ایک روزہ میچوں اور ٹونٹی ٹونٹی سیریز میں شعیب کی کارکردگی کو دیکھنے کے بعد سلیکشن کمیٹی کا فیصلہ یہ ہے کہ شعیب ابھی تک فٹ نہیں ہیں۔ وسیم باری کے بقول ماہرڈاکٹروں کی رائے بھی یہی ہے۔ آپ اس بارے میں کیا کہتے ہیں؟ کیا شعیب اختر کو ٹیم میں شامل کرنا چاہیے؟ ان کی غیر موجودگی سے پاکستانی بولنگ متاثر ہوگی؟ کیا فٹ قرار دیے جانے کے بعد وہ ٹیم میں شامل کیے جائیں گے؟ اب یہ فورم بند ہو چکا ہے۔ قارئین کی آراء سے ایک انتخاب نیچے درج ہے۔
رضا علی، فیصل آباد: وہ ایک عظیم بولر ہیں۔ بورڈ کو چاہیے کہ انہیں ضائع نہ کریں جیسا کہ وہ پہلے ثقلین مشتاق کو کر چکے ہیں۔ امید ہے کہ شیعب کو ایک موقع دیا جائے گا۔ عثمان احمد، کینیڈا: وہ بہت غیر ذمہ دار کھلاڑی ہیں اور میرا خیال ہے کہ انہیں ٹیم سے باہر رکھنا ایک اچھا فیصلہ ہے۔ منصور نواز، لاہور: میرا خیال ہے کہ ڈسپلن پہلا معیار ہونا چاہیے کسی کو ٹیم میں رکھنے کے لیے۔ عبدالسلام، تیمارگرہ، پاکستان: وہ زبردست بولر ہیں لیکن میرا خیال ہے ابھی انہیں شامل نہیں کرنا چاہیے کیونکہ وہ فٹ نہیں ہیں کیونکہ فٹ کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ آپ ایک میچ کھیلیں اور پھر انفٹ ہو جائیں۔نہ صرف یہ بلکہ شعیب تو ٹیم کا ڈسپلن بھی خراب کر دیتے ہیں۔ ناصر الحق، کینیڈا: یہ فٹ نیس سے زیادہ ڈسپلن کا مسئلہ ہے۔ جمال اختر خان جمی، چنیوٹ، پاکستان: ان کو ملک کی بدنامی کا بھی خیال نہیں، انہیں نہیں کھلانا چاہیے۔ جنید آزارمحمد، دبئی: جہاں تک کھیل کا سوال ہے تو میں نہیں سمجھتا کہ وہ کوئی اچھے کھلاڑی ہیں، ان میں سپورٹسمین والی کوئی بات ہی نہیں۔ مجھے یاد ہے کہ چند سال پہلے مارک وا ، جو اس وقت آسٹریلیا کے کپتان تھے، نے کہا تھا کہ شیعب زیادہ دیر تک کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔ اس کی وجہ انہوں نے بہت زیادہ سپیڈ اور غلط لائن اور لینگتھ بتائی تھی۔ شعیب آج بھی یہ چیزیں بہتر نہیں کر سکے۔  | انڈیا نہیں  شعیب کا ٹیم میں شامل ہونا ضروری ہے۔ ویسٹ انڈیز، انڈیا نہیں کہ آپ کی دہشت سے ہی میچ ہار جائے۔  کاشف بشیر، لاہور | کاشف بشیر، لاہور، پاکستان: شعیب کا ٹیم میں شامل ہونا ضروری ہے۔ ویسٹ انڈیز، انڈیا نہیں کہ آپ کی دہشت سے ہی میچ ہار جائے۔
راجہ عبد الصبور، اسام آباد: ٹونٹی ٹونٹی میچوں میں شعیب فٹ لگ رہے تھے۔ ان کو ٹیم میں شامل کرنا چاہیے تا کہ بولنگ مضبوط ہو۔ وہ دنیا کرکٹ کے ایک سپر سٹار کھلاڑی ہیں اور ان کا سامنا کرنے سے تمام بلے باز گھبراتے ہیں۔ جہانگیر احمد، دبئی: ہم زیادہ تر اپنے ہیروز کے پیچھے چلتے ہیں اور ہمارے ہیروز کو اچھی مثال قائم کرنی چاہیے۔ ابھی شعیب کو گرانڈ کے باھر انتظار کرنا ہوگا۔ عامر سید، امریکہ: شعیب کو چاہیے کہ وہ کرکٹ کی بجائے فلموں میں کام کریں۔ وہ سنجیدہ نہیں ہیں اس لیے انہیں ٹیم میں نہیں ہونا چاہیے۔ فرہاج سید، عرب امارات: انضمام ایک اچھے کپتان ہیں یا نہیں ، یہ الگ بات ہے لیکن ان کی قیادت میں لڑکے بہت اچھا کھیل رہے ہیں۔ شیعب کے آنے سے یہ ڈسپلن خراب ہو جائے گا، جیسا کہ بھارت کے خلاف ہوا تھا جب وہ پاکستان آئے تھے۔ سعدیہ سلمہ، لندن، برطانیہ: اس بات میں کوئی شبہ نہیں کہ شعیب اچھا بولر ہیں لیکن ان کا ٹیم پلیئر ہونا ہمیشہ سے متناضعہ رہا ہے۔ انہیں اپنا رویہ درست کرنا چاہیے ورنہ ان کا ٹیم سے باہر ہوناافسوسناک ہو گا۔ سرفراز احمد راجپوت بھٹی، دبئی: وہ جب بھی بولنگ کراتے ہیں تو لگتا ہے خود کو ہیرو سمجھتے ہیں۔ زیادہ تر ان کی پٹائی ہی ہوئی ہے۔انہیں اپنی فٹنیس پر توجہ دینا چاہیے۔ رضا علی، فیصل آباد، پاکستان: وہ ایک عظیم بولر ہیں۔ کرکٹ بورڈ کو چاہیے کہ شعیب کو ضائع نہ کریں جیسا کہ انہوں نے ثقلین مشتاق کے ساتھ کیا۔  | باہررہ کرسیکھیں  شیعب ٹیم سے باہر رہ کر کچھ سیکھیں گے اور مجھے یقین ہے کہ جب واپس آئیں گے تو سدھرے ہوئے ہوں گے۔  محمد مغل، برطانیہ | محمد مغل، برطانیہ: میرا خیال ہے پاکستانی ٹیم ان کے بغیر بہت اچھا کھیلی ہے۔ شیعب ٹیم سے باہر رہ کر کچھ سیکھیں گے اور مجھے یقین ہے کہ جب واپس آئیں گے تو سدھرے ہوئے ہوں گے۔
فیصل سعید، فیصل آباد، پاکستان: بالکل جی بالکل، شعیب کو ٹیم میں ہونا چاہیے۔ راولپنڈی ایکسپریس کے بغیر تو کوئی مزا نہیں۔ وہ پاکستان کے مرکزی بولرہیں۔ گڈ لک شعیب! نانا بھائی، کینیڈا: یہ سوال ہی نہیں ہونا چاہیے۔ شعیب کو ٹیم کے ساتھ جانا چاہیے۔ ان کے ساتھ گھٹیا سیاست کھیلی جا رہی ہے۔ شہزاد خان، دبئی: مجھے شعیب کو واپس ٹیم میں دیکھ کر بہت خوشی ہوگی۔ وہ زبردست تیز بولر ہیں اور شائقین انہیں ہی دیکھنے آتے ہیں۔انہیں تھوڑا سمجھانے کی ضرورت ہے، وہ ہماری ٹیم کے لیے بڑا سرمایہ ثابت ہو سکتے ہیں۔  | صرف سپیڈ  ان کی بولنگ میں بھی صرف سپیڈ ہی سپیڈ ہے، لائین اور لینگتھ ہے اور نہ ہی کوئی کنٹرول۔  کلیم اللہ، راولپنڈی | کلیم اللہ، راولپنڈی، پاکستان: شعیب اختر کو ٹیم میں شامل نہیں کرنا چاہیے کیونکہ ان کی موجودگی سے پاکستانی ٹیم کا ماحول خراب ہو جاتا ہے۔ان کی وجہ سے پاکستان کئی میچ ہار چکا ہے جیسا کہ جب انڈیا، پاکستان کے دورے پر آیاتھا تو انہوں نے نہایت غیر پیشہ ورانہ کھیل کھیلا اوربرے رویہ کا مظاہرہ کیا۔ کپتان اور کوچ بھی ان سے خوش نہیں۔ویسے ان کی بولنگ میں بھی صرف سپیڈ ہی سپیڈ ہے، لائین اور لینگتھ ہے اور نہ ہی کوئی کنٹرول۔
اے آر قریشی، ٹورانٹو، کینیڈا: مانا وہ پاکستان کے بہت اچھے کرکٹر ہیں لیکن شعیب کو بھی خیال ہونا چاہیے کہ ٹیم میں رہتے ہوئےٹیم ورک بہت ضروری ہوتا ہے۔ سجاد حسین، راولپنڈی، پاکستان: دنیا کی ہر ٹیم کو ایک اچھے فا سٹ بولر کی اشد ضرورت ہوتی ہے۔ پاکستان کے پاس ایک وقت میں اتنے فاسٹ بولر تھے کہ سلیکٹروں نے محمد زاہد جیسے فاسٹ بولروں کو گنوا دیا۔ شعیب اختر بھی تقریباً ختم ہو گئے تھے اور اگر جنرل توقیر ضیا شعیب اختر کی فٹنس پر خصوصی توجہ نہ دیتے تو آج یہ بھی محمد زاہد کی طر ح گمنامی میں جا چکے ہوتے۔ شیعب اختر کو ٹیم میں شامل ہونا چاہیے اور اس کی بھی انکوائری ہونی چاہیے کہ محمد زاہد کو کس نے تباہ کیا۔ رضوان شیخ، سپین: میرے خیال میں انہیں ٹیم میں شامل نہ کر کے اچھا کیا گیا ہے کیونکہ ان میں ڈسپلن بالکل نہیں ہے۔ حبیب، کراچی: شعیب اختر کے نخرے بہت ہیں۔ شبیر، ریاض، سعودی عرب: اس وقت ہماری ٹیم بہت اچھے نتائج لا رہی ہے، ہمیں کسی مزید فاسٹ بولر کی ضرورت نہیں ہے۔ویسے بھی شعیب اختر کے پاس وہ ورائٹی نہیں جو دوسرے بولروں کے پاس ہے۔ ندیم خان، پاکستان: میں سمجھتا ہوں کہ شعیب کا بہت بڑا نام ہے اور ان کے ٹیم میں ہونے سے مخالف ٹیم پر بڑا دباؤ پڑتا ہے۔ انضمام کے ساتھ اختلافات ایک جگہ لیکن ہمیں ایک اتنے بڑے کھلاڑی کو ضائع نہیں کرنا چاہیے۔میرا ان دونوں کو مشورہ ہے کہ وہ آپس میں ایڈجسٹ کریں کیونکہ آپ سب ہمارا سرمایہ ہیں۔ محمد عثمان علوی، لاہور: میرا خیال ہے ان کی غیر موجودگی ٹیم کو کمزور کر دے گی لیکن میں یہ بھی سوچتا ہوں کہ ان کا ٹیم میں ہونا بھی گڑ بڑ کر سکتا ہے۔ شاید یہی وجہ ہے انضمام، شعیب کی واپسی کے بارے میں مبہم بیانات دے رہے ہیں۔ علی شرافت، سٹاک ہوم، سویڈن: پاکستان کی ٹیم شعیب کے بغیر اچھا کھیل رہی ہے، میرا خیال ہے کہ ان کو نہ شامل کرنے کا فیصلہ ٹھیک ہے۔ محمد بلال، اومان، مسقط: انہیں یہ سیریز ضرور کھیلنی چاہیے کیونکہ وہ زبردست بولر ہیں۔ راحت ملک، راولپنڈی، پاکستان: اس میں حقیقت ہے کہ شعیب اب فٹ نہیں ہیں بولنگ کے لیے کیونکہ ہم نے بھی میچ دیکھے ہیں۔ یہ بھی لگتا ہے کہ بورڈ والے بھی عناد رکھتے ہیں اور یہ بھی شعیب کی ضد کا نتیجہ ہے۔ پاکستان کی ٹیم میں شعیب کی کمی نہیں محسوس ہوگی۔شعیب صاحب کے لیے یہی مشورہ ہے کہ وہ اپنی فٹنیس پر دھیان دیں اور ٹیم ممبر بن کر انتظامیہ کا ساتھ دیں۔ ہمیں تو دکھ ہوگا اگر وہ ٹیم سے باہر ہو گئے۔ فرخ: لگتا ہے سلیکٹر شعیب سے کوئی بدلہ لے رہے ہیں۔ واجد علی،پاکستان: ان کو اس وقت تک ٹیم میں نہیں ہونا چاہیے جب تک وہ اپنا رویہ ٹھیک نہیں کرتے۔ وہ ایک اچھے کھلاڑی ہوں گے لیکن ساتھ ساتھ انہیں ایک اچھا آدمی بھی بننا ہے۔ عمران محمود، نیوزی لینڈ: جانے بھی دو بھائی، اللہ اللہ کر کے تو جان چھٹی ہے۔ |