BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
آپ کی آواز
وقتِ اشاعت: Wednesday, 12 May, 2004, 20:46 GMT 01:46 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مسلم لیگ: اور کتنی بار؟
مسلم لیگ: اور کتنی بار؟
مسلم لیگ: اور کتنی بار؟
پانچ لیگی دھڑوں اور سندھ ڈیموکریٹک الائنس کے انضمام سے ایک نئی جماعت ’پاکستان مسلم لیگ‘ کے قیام کا باضابطہ اعلان کیا گیا ہے۔ نئی جماعت کا صدر اتفاق رائے سے چودھری شجاعت کو منتخب کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر عہدیداروں کا فیصلہ نہیں ہو سکا۔

پاکستان بننے کے بعد سے مسلم لیگ کئی مرتبہ دھڑوں میں تقسیم ہوئی اور کئی مرتبہ اسے متحد کیا گیا۔ فوجی حکومتوں نے خاص طور اس جماعت کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کیا۔

آپ کے خیال میں مسلم لیگ کے بار بار ٹوٹنے اور پھر اس طرح کے اتحاد بننے کی کیا وجہ رہی ہے؟ کیا یہ جماعت اس بار متحد ہوکر ملکی سیاست میں ایک مثبت اور فعال کردار ادا کرنے میں کامیاب ہوسکے گی یا یہ اتحاد صرف صدر مشرف کی حکومت پر گرفت مضبوط کرنے کے لیے وجود میں آیا ہے؟

آپ کی رائے

یہ فورم اب بند ہو چکا ہے، قارئین کی آراء نیچے درج ہیں


صالح محمد، راولپنڈی: آپ پاکستان کی تاریخ دیکھ لیں ہر مرتبہ ملٹری نے ایک نئی مسلم لیگ بنوای اور اس کے دم پر اِنڈائریکٹ حکومت کی۔ پچپن سال میں تیس سال سے بھی زیادہ آرمنی نے ڈائرکٹ حکومت کی اور باقی رعصہ مسلم لیگیوں کے ذریعے۔

شاہدہ اکرم، ابوظہبی: یہ صرف اور صرف صدر صاحب کے دورِ حکومت تک کی بات ہے، ان کے ہاتھ ہر صورت میں مضبوط کیے جارہے ہیں۔

ابرار، امریکہ: آپ اپنے آپ کو فری میڈیا کہتے ہیں لیکن میرے خیالات کو سنسر کررہے ہیں۔ یہ غیرمنصفانہ ہے۔

محمد اعجاز کلیم، فیصل آباد: مسلم لیگ کو ہر حکمران نے اپنے مقصد کے لئے استعمال کیا جس سے جماعت کا اپنا اصل مقصد ختم ہوگیا۔ تازہ صورتحال یہ ہے کہ ابھی بھی مسلم لیگ کا اتحاد صرف مشرف کی کرسی بچانے کے لئے ہے۔

نادیدہ قوتوں کی داشتہ
 مسلم لیگ جس نے ایشیا کے عظیم لیڈر قاعد اعظم کی قیادت میں پاکستان قائم کیا اس کے بعد نادیدہ قوتوں کی داشتہ بن گئی۔
علی رضا علوی، اسلام آباد
علی رضا علوی، اسلام آباد: مسلم لیگ جس نے ایشیا کے عظیم لیڈر قاعد اعظم کی قیادت میں پاکستان قائم کیا اس کے بعد نادیدہ قوتوں کی داشتہ بن گئی۔ اس اچھے کردار کی حامل جماعت کا پاکیزہ نام لوگوں نے اپنے ناپاک مضمون اور غیرجمہوری مقاصد کے لئے ہر دور میں استعمال کیا۔ آمروں نے ہمیشہ اپنی بقا کے لئے اسی تنظیم کا استعمال کیا۔

عبدالغفور، ٹورانٹو: مسلم لیگ کی اصلی روح ان کی موت کے ساتھ ہی ختم ہوگئی۔ اور لیگ کے نام کو کچھ مفاد پرست سیاست دان استعمال کررہے ہیں۔

شبیر بھٹ، اسپین: مجھے بہت دکھ ہوا جب شہباز شریف کو واپس بھیجا گیا۔ اب سارے چور اکٹھے ہوکر پاکستان کو لوٹیں گے۔ خدا میرے ملک کی حفاظت کرے۔

ہارون رشید، سیالکوٹ: آپ نے تو تصویر لگائی ہے اس میں قائد اعظم بھی ہیں، میری التجا ہے کہ آپ یہ تصویر بدل دیں کیونکہ یہ قائد کی لیگ نہیں ہے۔

غلام فرید شیخ، سندھ: ہر لیڈر مفاد پرست ہے اس لئے یہ ٹوٹ بھی رہے ہیں اور متحد بھی ہورہے ہیں۔ اگر سارے لیڈر پاکستان کے مفادات کو عزیز رکھیں تو پھر کچھ بھی نہیں ہوگا۔

صائمہ خان، کراچی: مسلم لیگ کا مسئلہ یہ ہے کہ قائد کی موت کے بعد اس خلاء کو بھرنے کے لئے اہل رہنما نہیں تھے۔ دوسرا مسئلہ یہ رہا کہ ہر حکمران نے اس کو استعمال کرنے کی کوشش کی۔

جڑیں عوام میں نہیں
 مسلم لیگ میں شامل کچھ مجبور اور کچھ اقتدار کے بھوکے لوگ ہیں جن کی خام خیالی ہے کہ ان کی جڑیں عوام میں ہیں۔
میاں خالد جاوید، لاہور

میاں خالد جاوید، لاہور: فوجی بندوق کے زور پر بننے والی مسلم لیگ میں شامل کچھ مجبور اور کچھ اقتدار کے بھوکے لوگ ہیں جن کی خام خیالی ہے کہ ان کی جڑیں عوام میں ہیں۔

فیصل چانڈیو، پاکستان: بچپن میں ہم نے علی بابا چالیس چور کی کہانی پڑھی تھی پر آج جب یہ مسلم لیگ بنی تو چودھری شجاعت کی لیڈرشِپ میں تو ہم نے دیکھ بھی لئے چالیس۔۔۔۔ آج تک علی بابا کا پتہ نہیں۔

جنید اقبال، جرمنی: قاعد اعظم نے اتحاد کی بات کی تھی اور صدر مشرف اسی پر عمل کررہے ہیں۔

الطاف حیدر سید، مردان: مسلم لیگ در حقیقت کرسی لیگ ہے۔

خالد محمود، کینیڈا: یہ سب ہونے کے باوجود ہم سب دیکھیں گے کہ لوگ انہی گنڈوں اور بدمعاشوں کو ووٹ دینگے۔ مشرف صاحب کے ایک بیان کے مطابق کرپٹ لوگ منتخب ہوکر حکومت میں آگئے ہیں۔ یہ اعجاز الحق کون ہیں؟

طحہ احمد، اسلام آباد: یہ صرف کِنگس پارٹی ہے۔ عوام میں اس کی جڑیں نہیں ہیں۔

آصف ججہ، اونٹاریو: اس سب کچھ کے پیچھے آرمی ہے۔

سید مظہر حسین شاہ، لاہور: مسلم لیگ شروع سے حکمرانوں کی لونڈی رہی ہے۔ ہر ڈِکٹیٹر اس کو اپنے اپنے مقاصد کے واسطے استعمال کرتا رہا ہے، یہی لوگ مشرف حکومت تو دور کی بات ہے، وردی اترتے ہی انتشار کا شکار ہوجائیں گے۔

ابومحسن میاں، سرگودھا: پاکستان میں صرف دو پارٹیاں ہیں: جماعت اسلامی اور مسلم لیگ۔ ذوالفقار علی بھٹو صاحب ایوب خان کی مسلم لیگ کے سیکیرٹری جنرل تھے اور پاکستان کی تاریخ میں ایسا وقت کبھی نہیں آیا ہے جب مسلم لیگ حکومت میں شامل نہ رہی ہو۔ نواز شریف پاکستان میں ہوتے تو وہ شجاعت حسین کی جگہ لے لیتے۔

قیصر، بیجنگ: مسلم لیگ کا یہ اتحاد نامکمل ہے اور یقینا یہ صدر مشرف کی حکومت پر گرفت مضبوط کرنے کے لئے ہے، نامکمل اس لئے ہے کہ نواز اور شہباز شریف اس میں شامل نہیں اور یہ دونوں لاہور اور پنجاب میں آج بھی اتنے ہی مقبول ہیں جتنا پہلے تھے۔

عابد کاظمی، بلجیئم: یہ اتحاد صرف مشرف کی صدارت تک ہے۔

مفاد پرست گروہ
 مسلم لیگ ایک ایسے لوگوں کا گروہ ہے جس کی خواہش صرف اور صرف حکومت میں رہنا ہے۔ ابھی جن لوگوں کو حصہ نہیں مل رہا تھا انہوں نے سوچا کہ ملکر کچھ کھاتے ہیں۔
منیر حسین، اسلام آباد

منیر حسین، اسلام آباد: مسلم لیگ ایک ایسے لوگوں کا گروہ ہے جس کی خواہش صرف اور صرف حکومت میں رہنا ہے۔ ابھی جن لوگوں کو حصہ نہیں مل رہا تھا انہوں نے سوچا کہ ملکر کچھ کھاتے ہیں۔ اس جماعت کی کوئی سیاسی فکر یا نظریہ نہیں۔ یہ صرف حکومت کی جماعت ہے جس کو جو چاہے جس وقت استعمال کرسکتا ہے۔ یہی حقیقت ہے۔

ثناء اللہ، پاکستان: پاکستان امریکہ کا صوبہ ہے اور مشرف اس کے ایجنٹ، جتنی بار وہ چاہیں مسلم لیگ بنا سکتے ہیں، اپنا مطلب نکالنے کے لئے۔

الطاف حسین، سوات: مسلم لیگ چوں چوں کا مربا ہے، حکومت کے ہاتھ میں یہ ایک کھلونا ہے۔

محمد ناصر، یو اے ای: کل جب میں ہیئر سلون پر رات کو بال کٹوا رہا تا تو ای آر وائی پر ڈرامے کے بعد خبریں آرہی تھیں جس میں مسلم لیگ کے اتحاد کی خبر نشرف ہوئی۔ چودھری شجاعت نے تقریر کرتے ہوئے جنرل مشرف کے ایجنڈا کو آگے بڑھانے کا عہد کیا تو میں سوچ رہا تھا کہ وہ کہیں گے کہ قاعداعظم کے ایجنڈے کو آگے بڑھایا جائے گا۔

قیصر حنیف، لاہور: یہ صرف ان لوگوں کے درمیان ہیرا پھیری ہے جو قیو لیگ میں شامل ہونے کے لئے قطار میں کھڑے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد