BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 07 June, 2005, 11:29 GMT 16:29 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
میرا صفحہ: صحت اور پانی میں آلودگی

ساجد حسین ماحولیات میں ایم ایس سی کے طالب علم ہیں
ساجد حسین ماحولیات میں ایم ایس سی کے طالب علم ہیں
آج کل انسانی صحت پر ماحولیاتی مسائل کا بڑا اثر ہے۔ صحت سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق صحت اور معیار زندگی خراب ماحولیاتی حالات کی وجہ سے متاثر ہورہے ہیں۔ قدرتی وسائل کا غلط استعمال، آلودگی اور اس سے منسلک ماحولیاتی مسائل سماجی ترقی اور صحت کے لئے نقصان دہ ہیں۔

دیہاتوں میں رہنے والے غریب لوگوں کی زندگی پر اس کا اثر زیاد ہے۔ پانی کی کمی، غیرمحفوظ غذاء، پانی اور فضا میں آلودگی، غیرمعیاری رہائش گاہ، وغیرہ پھیلنےوالی بیماریوں کی اہم وجوہات ہیں۔ لگ بھگ پچیس فیصد وہ بیماریاں جن سے روک تھام کے ذریعے بچا جاسکتا ہے خراب ماحولیاتی حالات کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں، مثال کے طور پر سانس اور پیٹ کی بیماریاں۔ دو تہائی وہ بیماریاں جو خراب ماحولیاتی صورتحال کی وجہ سے ہوتی ہیں اور جن سے روک تھام کے ذریعے بچاجاسکتا ہے بچوں میں ہوتی ہیں۔

پانی میں آلودگی ایک اہم مسئلے کے طور پر ابھر کر آیا ہے۔ جنوبی ایشیا، بالخصوص ہندوستان اور پاکستان، اور جنوب مشرقی ایشیا وہ خطے ہیں جہاں پانی میں آلودگی ایک بڑا مسئلہ ہے۔ دریا جیسے چین میں یلو، انڈیا میں گنگا، پاکستان میں راوی، وسطی ایشیا میں سیردریا، وغیرہ میں سب سے زیادہ آلودگی ہے۔ اس خطے کے ترقی پزیر ممالک میں فیکٹریوں کے کیمیائی اور دیگر آلودگی، نالے کا گندہ پانی، وغیرہ ان دریاؤں میں خارج کیے جاتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق نیپال کی ندیوں میں آلودگی حد سے زیادہ ہے اور ان کے پانی پینے کے قابل نہیں۔ کٹھمنڈو میں پینے کے پانے میں بھی آئرن، بیکٹریا، امونیا وغیرہ پائے گئے ہیں۔

پانی میں آلودگی انسانی صحت کو متاثر کررہی ہے۔ ہندوستان کی ریاست مغربی بنگال اور بنگلہ دیش میں زمین کے پانی میں آرسینِک سے آلودگی ستر گنا زیادہ بڑھ گئی ہے۔ کولرا، ٹائفائیڈ، ڈائریا، ہیپاٹائٹس وغیرہ جیسی بیماریاں پانی میں آلودگی کی وجہ سے ہورہی ہیں۔ کولرا کئی ممالک میں پھیلا ہوا ہے بالخصوص افغانستان، پاکستان، چین اور ہندوستان میں جہاں صفائی سے متعقل بنیادی سہولیات مہیا نہیں ہیں۔

گزشتہ چند عشروں میں کئی ممالک نے پانی کی کوالٹی کو بہتر بنانے کی کوششیں شروع کی ہیں۔ کولرا، ڈائریا، ہیپاٹائٹس، ٹائفائیڈ وغیرہ جیسی بیماریاں روکنے کے لئے پانی کی آلودگی کو ختم کرنا زیادہ ضروری ہے۔


نوٹ: بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر ’آپ کی آواز‘ کے تحت اگر آپ اپنے علاقائی مسائل کے بارے میں لکھنا چاہتے ہیں تو لکھ بھیجیں۔

پہلا نام
خاندانی نام*
پتا
ملک
ای میل
ٹیلی فون*
* اختیاری
آپ کی رائے
بی بی سی آپ کی آراء میں کاٹ چھانٹ کر سکتی ہے اور اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتی کہ موصول ہونے والی تمام ای میل شائع کی جائیں گی۔
66میرا صفحہ: مچھیرے
’سندھ: مچیھروں کیلئے کنٹریکٹ ٹھیک نہیں ‘
66اردو اور سافٹ ویئر
نابینا افراد کے لئے سافٹ ویئر کی کمی
66ڈائری: توانائی گھر
بہتر معاشرہ بنانے کی ایک کوشش
66میری اپیل
متعدد بلوچ اب بھی لاپتہ ہیں۔۔۔
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد