BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 03 June, 2005, 14:19 GMT 19:19 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نابینا افراد کے لئے سافٹ ویئر کی کمی

یہ سافٹ ویئر امریکی کمپنی فریڈم سائنٹِفِک بناتی ہے
یہ سافٹ ویئر امریکی کمپنی فریڈم سائنٹِفِک بناتی ہے
میں بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر آتا ہوں اور روزانہ اس کے ریڈیو پلیئر پر خبریں سن لیتا ہوں لیکن اس ویب سائٹ پر موجود خبریں نہیں پڑھ پاتا ہوں۔ نابینا لوگوں کے لئے یہ ایک مسئلہ ہے جسے اب سافٹ ویئر کی مدد سے نمٹا جاسکتا ہے۔

مثال کے طور پر میرے کمپیوٹر میں اسکرین ریڈر نامی سافٹ ویئر موجود ہے جو انگریزی، ہندی اور چینی سمیت اکیس زبانوں کے مواد پڑھ کر سنا سکتا ہے۔ یہ سافٹ ویئر فریڈم سائنٹیفِک نامی ایک امریکی کمپنی نے بنایا ہے۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ یہ سافٹ ویئر اردو نہیں پڑھ سکتا ہے۔ میں نے اس کمپنی کو ایک خط لکھا لیکن ان کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اردو کا سِنتھیسائیزر نہیں ہے جس کی وجہ سے وہ یہ سافٹ ویئر اردو زبان میں مہیا نہیں کرسکتے۔ سِنتھیسائیزر الفاظ کی شکلوں کی شناخت کرتا ہے اور اسے آواز میں تبدیل کردیتا ہے۔

میں اپیل کرنا چاہوں گا کہ ہندوستان اور پاکستان میں کوئی سافٹ ویئر پروگرامر جو اس مضمون کو پڑھ رہے ہوں، اگر اس میں مدد کرسکتے ہیں تو انہیں پوری کوشش کرنی چاہئے۔ اس سے صرف اردو جاننے والے نابینا لوگوں کا ہی فائدہ نہیں ہوگا بلکہ ان لوگوں کا بھی فائدہ ہوگا جن کی بینائی ہے لیکن کتابیں پڑھنے کی بجائے سننا چاہتے ہیں۔

اگر آپ کوSAPI5 Urdu Synthesizer کے بارے میں معلوم ہے تو مجھے اطلاع کریں۔

میں چاہوں گا کہ حکومتِ پاکستان، بی بی سی جیسے بڑے ذرائع ابلاغ یا غیر سرکاری ادارے جن کے پاس وسائل ہیں، وہ اس اسکرین ریڈر کو مفت مہیا کرنے کی کوشش کریں تاکہ اردو جاننے والے لوگوں کواس سے فائدہ ہوسکے۔

میں نے پنجاب یونیورسٹی سے ایجوکیشن میں ایم اے کیا تھا۔ اس وقت نابینا افراد کے لئے کتابیں بھی نہیں ہوتی تھیں، بلکہ نہ تو بریل میں کتابیں تھیں، نہ ہی آڈیو میں۔ ہم لوگ ٹیپ ریکارڈر لے جاکر کلاس کا سبق ریکارڈ کرتے تھے یا دوست کتابیں پڑھ کر سناتے تھے۔

لیکن اب حالات بالکل بدل چکے ہیں، بالخصوص امریکہ اور یورپ میں جہاں لائبریریوں میں بھی نابینا لوگوں کے لئے کافی سہولیات مہیا ہیں۔ سافٹ ویئر سے انٹرنیٹ پر مواد پڑھنا آسان ہوگیا ہے، بلکہ یہاں دکانوں میں آڈیو میں بھی کتابیں دستیاب ہیں۔ میں انٹرنیٹ پر اس طرح کی کتابیں آرڈر کرسکتا ہوں۔

امریکہ اور یورپ کے ممالک میں نابینا افراد کو اس طرح کی سہولیات مہیا ہیں جس سے وہ ویب سائٹیں پڑھ سکتے ہیں۔ بلکہ ٹیکنالوجی تو کچھ اس حد تک آگے بڑھ چکی ہے کہ آپ ہر صبح کا اخبار فون پر سکتے ہیں۔ آج کے زمانے میں بریل کی ضرورت ختم ہوتی جارہی ہے اور مغربی دنیا میں نابینا لوگوں کے لیے انٹرنیٹ اور کمپیوٹر استعمال کرنا کافی آسان ہوگیا ہے۔

میرا بچپن سے خواب تھا کہ میں خود سے پڑھ سکوں اور لکھ سکوں، علم حاصل کرنے کی بےانتہا خواہش تھی۔ لیکن یہ تبھی ممکن ہوا جب میں پاکستان سے امریکہ آیا۔ پاکستان اور ہندوستان میں جہاں اردو جاننے والوں کی تعداد زیادہ ہے، اس سافٹ ویئر سے کافی فائدہ پہنچے گا اور نابینا افراد کے لئے ایک نئی دنیا کھل جائے گی۔



نوٹ: اگر آپ سافٹ ویئر پروگرامر ہیں اور مدد کرسکتے ہیں تو محمد جاوید سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ ان کا ای میل ہے: javed938@hotmail.com
پہلا نام
خاندانی نام*
پتا
ملک
ای میل
ٹیلی فون*
* اختیاری
آپ کی رائے
بی بی سی آپ کی آراء میں کاٹ چھانٹ کر سکتی ہے اور اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتی کہ موصول ہونے والی تمام ای میل شائع کی جائیں گی۔
66مختصر سفرنامہ
مدینہ کے ٹھنڈے میٹھے لوگ
66میرا صفحہ: نصاب
پاکستان میں اقلیتوں کے لئے کتابوں کی کمی
آٹھ مارچ: یوم خواتین
میرا صفحہ: مغرب کی خاتون یا مشرق کی؟
میرا صفحہ: ڈیپریشن
مسائل کا ہماری فکریات پر اثر
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد