BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 20 May, 2005, 13:02 GMT 18:02 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بلوچستان: عالمی برادری سے اپیل

فوج کے خلاف مظاہرہ
بلوچ پاکستانی فوج کے زیرعتاب ہیں۔ چند ماہ قبل ایک فوجی کارروائی شروع ہوئی۔ فوجی آپریشن کا مقصد بلوچوں کو اجتماعی سزا دینا ہے کیوں کہ وہ فوج کے خلاف ہیں۔ بلوچوں کے خلاف سیاسی، اقتصادی اور سماجی بےانصافی پاکستان میں مستقل شکل اختیار کرگئی ہے۔۔۔۔

ڈیرہ بگتی میں حالیہ کارروائی انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی تھی۔ اس کا مقصد ایک چھوٹے قصبے میں عام شہریوں کو ہلاک کرنا تھا۔ پاکستانی فوج میں اسلامی انتہاپسند بااثر ہیں۔ انہوں نےکارروائی کےدوران ہندوؤں کے ایک مندر کو نشانہ بنایا جس میں بیس سے زائد ہندو بلوچ ہلاک ہوگئے۔ ان میں کئی عورتیں اور بچے تھے۔ طاقت دکھانے کے لئے فوج نے گن شِپ ہیلی کاپٹروں کا استعمال کیا۔۔۔۔

ایک حالیہ دورے پر جنرل پرویز مشرف نے سخت کارروائی کی دھمکی بھی دی۔ چار جنوری کو انہوں نے اعلان کیا کہ ’یہ انیس سو ستر کا عشرہ نہیں ہے، اس بار آپ کو معلوم بھی نہیں ہوگا کہ آپ ۔۔۔‘ بعض حلقوں میں اس بیان سے سمجھا گیا کہ فوج وسیع تباہی کے ہتھیار استعمال کرسکتی ہے۔۔۔۔

ہم بین الاقوامی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ بلوچستان میں فوجی کارروائی روکنے کے لئے پاکستانی فوج پر دباؤ ڈالے، اور اس لئے بھی کہ بلوچوں کے سیاسی نمائندوں سے بات چیت شروع ہو تاکہ پرامن مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کو حل کیا جاسکے۔

ڈاکٹر امداد سمیت متعدد افراد اب بھی لاپتہ بتائے جاتے ہیں
ڈاکٹر امداد سمیت متعدد افراد اب بھی لاپتہ بتائے جاتے ہیں

بلوچ عوام ریاستی دہشت گردی سے بھی زیادہ بدترین حالات کا سامنا کررہے ہیں۔ نیو کہان میں افغانستان سے آکر بسنے والے مری بلوچوں کو کافی مشکلات ہیں۔ اپنے بچوں کے لئے وہ مختلف مقامات پر روزانہ مزدوری کرکے روزی روٹی کماتے ہیں۔ انہیں اکیسویں صدی کی سہولیات جیسے بجلی اور گیس میسر نہیں، انہیں پانی بھی خرید کر پینا پڑتا ہے۔۔۔۔

فوج اور پولیس نے یہاں چھبیس فروری کو کارروائی کی اور مری بلوچوں کے گھروں کی تلاشی لی گئی۔ انہیں کوئی اسلحہ نہیں ملا۔۔۔۔

لگ بھگ چھپن افراد گرفتار کیے گئے تھے۔ ان کے گھروالوں کو ان کے بارے میں اب بھی کچھ پتہ نہیں ہے۔۔۔۔ دو ماہ قبل بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ارکان بھی گرفتار کیے گئے جن میں ڈاکٹر امداد بلوچ بھی شامل ہیں۔ یہ لوگ اب بھی لاپتہ ہیں۔۔۔۔

نوٹ: بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر ’آپ کی آواز‘ کا صفحہ قارئین کے لئے ہے تاکہ وہ اپنے مسائل کے بارے میں لکھ سکیں۔ ’آپ کی آواز‘ پر شائع ہونے والے مضامین سے بی بی سی کا اتفاق کرنا ضروری نہیں ہے۔

پہلا نام
خاندانی نام*
پتا
ملک
ای میل
ٹیلی فون*
* اختیاری
آپ کی رائے
بی بی سی آپ کی آراء میں کاٹ چھانٹ کر سکتی ہے اور اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتی کہ موصول ہونے والی تمام ای میل شائع کی جائیں گی۔
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد