ناسا ڈائیری: مریخ کی تصاویر | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہم صبح پانچ بجے ناسا پہنچے، پہلے دو دنوں کے مقابلے میں آج تھوڑی دیر سے پہنچے اور سیدھے میٹِنگ کے لئے چلے گئے۔ یہ میٹِنگ ہر روز ہوتی ہے جس میں اس دن کے واقعات پر بات چیت ہوتی ہے۔ میٹِنگ مختصر تھی اور کافی دلچسپ۔ میٹِنگ میں بتایا گیا کہ روور اب کامیابی سے چل رہا ہے، پہلے جو مسئلہ تھا اب وہ دور کردیا گیا ہے۔ روور ایک پتھر کے پاس پہنچ گیا ہے جسے سائنسدانوں نے وائٹ بوٹ کا نام دیا ہے۔ روور اب ایک طویل سفر پر ہے اور وہ مریخ کے ایک کریٹر کے کونے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ آج کی میٹِنگ میں سائنسدان یہ طے کررہے تھے کہ روور کا اگلا پڑاؤ کہاں ہوگا، یعنی اسے کہاں روکا جائے گا۔ مریخ سے جو تازہ تصویریں آئی ہیں انہیں دیکھنے کے بعد طے کیا گیا ہے کہ روور کو اب تیس میٹر دور لےجاکر روکا جائے گا۔ میٹِنگ کے بعد ہم سائنسدانوں کے رہنما جیک پامر سے ملے، انہوں نے ہمیں اچھی طرح سمجھایا کہ روور کا راستہ کس طرح طے کیا جارہا ہے۔ اس کے بعد ہم نے روور کی بھیجی ہوئی تصاویر کا تجزیہ شروع کردیا۔ کافی تصویریں آئی ہیں جنہیں ہمیں دیکھنا ہے۔ سائنسدانوں نے بتایا کہ اب تک روور نے کیا کیا حاصل کرلیا ہے اور کیا کیا ہونا ابھی باقی ہے، انہوں نے روور کی موجودہ حالت کے بارے میں بھی تفصیلات بتائیں۔ روور کے لئے آج کا دن کافی اچھا رہا۔ کل ریموٹ سینسِنگ کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں گی اور ہمیں دکھایا جائے گا کہ کس طرح ان معلومات کا استعمال ہوگا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||