ٹاکنگ پوائنٹ: لاپتہ بلوچوں کے لیے لانگ مارچ

بلوچستان کے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے کوئٹہ سے چار ماہ قبل شروع ہونے والے لانگ مارچ کے شرکا تقریباً 2500 کلومیٹر کا سفر پیدل طے کرنے کے بعد جمعے وفاقی دارالحکومت پہنچ رہے ہیں۔

اس موقع پر بی بی سی اردو سروس نے 28 فروری کے سیربین کے دوران اس لانگ مارچ کے روحِ رواں قدیر بلوچ سے خصوصی بات چیت کا اہتمام کیا ہے جس میں وہ آپ کے سوالات کے جواب دیں گے۔

ماما قدیر سے سوال پوچھنے کے لیے ہمیں فون کریں۔

پاکستان سے کال کرنے کے لیے ہمارا ٹول فری فون نمبر ہے۔ 080022275

پاکستان سے باہر سے کال کرنے کے لیے ہمارا نمبر ہے۔ 009251261139

اس کے علاوہ آپ ہمارے فیس بک کے <link type="page"><caption> اس صفحے</caption><url href="https://www.facebook.com/bbcurdu?ref=hl" platform="highweb"/></link> پر بھی سوال پوچھ سکتے ہیں اور ٹوئٹر پر سوال پوچھنے کے لیے بی بی سی اردو کے <link type="page"><caption> ٹوئٹر پروفائل</caption><url href="https://twitter.com/bbcurdu" platform="highweb"/></link> پر اپنے سوالات ٹیگ کریں۔