رمضان میں سیربین ٹی وی پروگرام کے اوقات تبدیل

بی بی سی اردو کا ٹی وی پروگرام سیربین رمضان کے مہینے میں ’آج نیوز‘ پر پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے کی بجائے رات 11 بجے پیش کیا جائے گا۔
سیربین کے اوقات میں تبدیلی کی وجہ اس سال رمضان کے مہینے میں پاکستان میں افطار اور نمازوں کے اوقات ہیں۔
رمضان کے اختتام پر پروگرام ساڑھے سات بجے کی نشریات پر واپس چلا جائے گا۔
تاہم رمضان کے دوران ہمارے ناظرین حسبِ معمول سیربین بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر ساڑھے سات بجے ہی لائیو دیکھ سکیں گے جس کے بعد پروگرام ہماری ویب سائٹ پر اگلے 24 گھنٹوں کے لیے آن ڈیمانڈ <link type="page"><caption> اس لنک پر</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/multimedia/2013/04/000000_sairbeen_ondemand" platform="highweb"/></link> دستیاب ہو گا۔
اس کے علاوہ آپ گذشتہ پانچ سیربین ٹی وی پروگرام کسی بھی وقت ہماری ویب سائٹ پر <link type="page"><caption> اس لنک</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/multimedia/2013/04/000000_sairbeen_ondemand" platform="highweb"/></link> پر کلک کر کے دیکھ سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ سیربین ٹی وی پروگرام ہر پیر سے جمعہ پاکستان میں ’آج نیوز‘ اور بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر نشر کیا جاتا ہے۔



