BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 27 November, 2008, 11:12 GMT 16:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’بچے ماں کے بغیر رو رہے ہیں‘
دو بندوق برداروں نے ٹرینوں کے منتظر مسافروں پر فائرنگ شروع کر دی
بھارت کے شہر ممبئی میں سلسلہ وار حملوں میں ایک سو ایک افراد ہلاک اور دو سو سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ حملوں کے وقت بی بی سی کی پراچی پنگلے شہر میں تھیں، انہوں نے تباہی اور ہلاکتوں کے مناظر یوں بیاں کیے۔

’بھیرو سنگھ سنہا چھترپتی شیواجی ٹرمنس (سی ایس ٹی) پر اپنے خاندان کے افراد کے ہمراہ وارانسی جانے کے لیے ٹرین کا انتظا ر کر رہے تھے کہ وہ اندھا دھند فائرنگ میں گھرگئے۔ حملے میں ان کے پوتے اور پوتی شدید زخمی ہوگئے۔

حملوں میں ہلاک یا زخمی ہونے والوں میں سب سے زیادہ تعداد سی ایس ٹی پر ہونے والی فائرنگ کی زد میں آنے والوں کی ہے، یہاں دو بندوق برداروں نے ٹرینوں کے منتظر مسافروں پر فائرنگ شروع کر دی۔

جنوبی ممبئی کے سینٹ جارج ہسپتال میں اب تک تریسٹھ افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔ تقریباً سو زخمیوں کو دیگر ہسپتالوں میں بھیجا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کی اکثریت گولیوں کا نشانہ بنی ہے۔

ہسپتال کے رسیپشن کا منظر ہولناک تھا۔ کئی لاشیں ایک عارضی احاطے میں پڑی ہوئی تھیں، اور رشتہ دار اپنے عزیزوں کی شناخت کے لیے آ رہے تھے۔

ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ جن زخمیوں کو انتہائی طبی نگہداشت کی ضرورت تھی انہیں جے جے اور دیگر ہسپتالوں

 دونوں بچے انپی ماں کے بغیر رو رہے ہوں گے، ہمیں اس کے پاس ہونا چاہئیے، وہ بہت بری طرح زخمی ہے
عینی شاہد، بھیرو سنگھ
میں لے جایا گیا۔ جبکہ بھیرو سنگھ کی بیٹی پونم سینٹ جارج میں موت سے لڑ رہی ہے، اس کے دو بچوں، پانچ سال کے سچن اور دو سال کے دوسرے بیٹے، کو جے جے ہسپتال لے جایا گیا۔ ہسپتال کے گیٹ کے باہر منتظر بھیرو سنگھ نے کہا کہ وہ اپنے پوتوں کو ان کی ماں کے پاس لے جانا چاہتا ہے۔ ’دونوں بچے انپی ماں کے بغیر رو رہے ہوں گے، ہمیں اس کے پاس ہونا چاہیے، وہ بہت بری طرح زخمی ہے‘، بھیرو نے کہا۔

’ ہم تو وارانسی (بنارس) واپس جانے کے لیے انتظار کر رہے تھے، میں ٹکٹ لینے گیا تھا کہ فائرنگ شروع ہوگئی، جب تک میں اپنے گھر والوں کے واپس پہنچتا ان لوگوں نے بہت لوگوں کو مار دیا تھا۔‘

ممبئی حملے
ممبئی میں فائرنگ : تصاویر
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد