پاکستانی تاجر وفد سری نگر میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سے تاجروں کا ایک وفد بھارت کے زیر انتظام کشمیر پہنچ گیا ہے جہاں وہ لائن آف کنٹرول کے آر پار تجارت شروع کرنے کی تجویز پر بات کرے گا۔ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سے تعلق رکھنے والے تجاروں کا ایک ہفتے طویل یہ دورہ اس ماہ کے آخر تک لائن آف کنٹرول کے آر پار تجارت شروع کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ بھارت اور پاکستان نے باہمی تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے اس ماہ کے شروع میں لائن آف کنٹرول کے آر پار تجارت شروع کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا تھا۔ دریں اثناء بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ ہفتے کو کشمیر میں ریل سروس کا افتتاح کرنے کے لیے سری نگر پہنچ رہے ہیں۔ انت ناگ سے راجوانشہر کے درمیان ستر کلو میٹر طویل ریل کی پٹڑی بارامولہ اور قاضی گنج کے درمیان مجوزہ ریل لائن کا حصہ ہے۔ یہ ریلوے لائن اس سال کے آخر تک مکمل کر لی جائے گی۔ | اسی بارے میں سرینگر:’آزادی مارچ‘ نہیں ہو سکا06 October, 2008 | انڈیا کشمیر پر زرداری کے بیان کاخیرمقدم06 October, 2008 | انڈیا کشمیر: کرفیو ختم، حالات معمول پر07 October, 2008 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||