جی ایٹ اجلاس کے لیے جاپان روانہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے وزیر اعظم منموہن سنگھ دنیا کے آٹھ بڑے صنعتی ممالک کی تنظیم جی ایٹ کے اجلاس میں شرکت کے لیے پیر کی صبح جاپان کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔ یہ سہ روزہ اجلاس جاپان کے شہر ہوکیڈو میں پیر سے شروع ہو رہا ہے۔ ہندوستان کے خارجہ سیکرٹری شیوشنکر مینن کے مطابق جاپان میں جی ایٹ کے اجلاس کے دوران منموہن سنگھ امریکی صدر جارج ڈبلیو بش سے ملاقات کر رہے ہیں۔ توقع کی جا رہی ہے کہ دونوں رہمناء دیگر موضوعات کے علاوہ جوہری معاہدے پر تازہ پیشرفت کے بارے ميں تفصیل سے بات چيت کريں گے۔ منموہن سنگھ ایک ایسے وقت پر غیر ملکی دورے پر ہیں جب بائیں محاذ نے جوہری معاہدے پر اختلافات کے باعث حکومت سے حمایت واپس لینے کی دھمکی دے رکھی ہے۔ بائیں محاذ نے جوہری معاہدے پر حکومت کو حتمی فیصلے لینے کے لیے پیر تک کا وقت دیا ہے۔ تاہم ابھی تک اس موضوع پر تعطل برقرار ہے۔ جی ایٹ اجلاس کے دوران ہندوستان کے وزیر اعظم اپنے جاپان میں قیام کے دوران روس، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور میزبان جاپان کے لیڈروں سے ملاقات کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق منموہن سنگھ جی ایٹ اور او فائیو کے لیڈروں سے ناشتے کی مٹینگ کے دوران ماحولیات میں تبدیلی، خوردنی اشیا میں کمی اور خام تیل کی قیمتوں ميں اضافے جیسے موضوعات پر بات چیت کریں گے۔ ہندوستان او فائیو کا حصہ ہے جبکہ گروپ آف ایٹ یعنی جی ایٹ میں اسے مبصر ملک کا درجہ حاصل ہے۔ ہندوستان 2003 سے جی ایٹ کے رابط سازی کے اجلاس میں میں مبصر کے طور پر شرکت کرتا رہا ہے۔ وزیر اعظم نے دلی سے جاپان روانہ ہونے سے قبل نامہ نگاروں سے کہا کہ وہ جی ایٹ کے اجلاس کے دوران عالمی مسائل پر ہندوستان کے نقطہ نظر پیش کريں گے۔ ان کا کہنا تھا’میں خام تیل کی قیمتوں کی بڑھتی قیمتوں کے زبردست اثرات اور اس پر قابو پانے کے لیے تیل پیدا کرنے والے اور صارف ممالک کی مشترکہ کوششوں کی ضرورت کو اجاگر کروں گا۔‘ امریکہ، جاپان، برطانیہ، کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی اور روس جی ایٹ کے رکن ہیں۔ جی ایٹ کے اجلاس میں رکن ممالک کے علاوہ چین ، ہندوستان، برازیل اور جنوبی افریقہ بھی غیر رکن کے طور پر شامل ہو رہے ہیں۔ | اسی بارے میں جوہری معاہدے پر بحث کا مطالبہ03 July, 2008 | انڈیا جوہری معاہدہ: ہند امریکہ مذاکرات28 May, 2007 | انڈیا ’دہشت گردی، سختی ضروری‘16 July, 2006 | انڈیا ’اب امن کا عمل مشکل ہوگیا ہے‘15 July, 2006 | انڈیا بھارت اور امریکہ کے جوہری مذاکرات23 December, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||