بس کھائی میں گرنے سے38 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی ریاست مہاراشٹر کے ضلع ناسک میں ایک بس کے کھائی میں گر جانے سے کم از کم اڑتیس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہيں۔ بس میں تقریبا ستّر ہندو زائرین سوار تھے جن میں سے بیشتر کا تعلق ممبئی سے تھا۔ مقامی خبررساں اداروں کے مطابق بس اتوار کو رات گئے حادثے کا اس وقت شکار ہوئي جب ہندو عقیدت مندوں سے بھری بس ناسک ضلع میں واقع سپت شرنگی مندر سے ناسک شہر کی طرف لوٹ رہی تھی۔ پولیس کے مطابق ڈرائیور بس پر کنٹرول کھو بیٹھا جس کے سبب بس تقریباً پانچ سو فٹ گہری کھائي میں گر گئی۔ خبر رساں ادارے پی ٹی آئی نے ضلع مجسٹریٹ چوکالنگم کے حوالے سے خبردی ہے کہ جائے واردات پر امدادی کام جاری ہے اور وہاں آٹھ ایمبولینسز موجود ہيں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو کلوان، ناسک اور وانی کے ہسپتالوں میں داخل کرایا گيا ہے اور ہلاک ہونے والوں کی لاشیں ناسک کے سرکاری ہسپتال میں رکھی گئی ہيں۔ | اسی بارے میں اترانچل: حادثہ، 48 باراتی ہلاک14 June, 2006 | انڈیا بس حادثے میں بیس ہلاک09 July, 2005 | انڈیا فرسودہ ریلوے نظام کب بدلے گا؟15 December, 2004 | انڈیا بہار: پُل گرنے سے بتیس افراد ہلاک02 December, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||