رام پور میں حملہ: آٹھ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اترپردیش کے شہر رام پور میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس یعنی سی آر پی ایف کے ایک کیمپ پر شدت پسندوں کی جانب سے ہوئے ایک حملے میں سات سیکورٹی اہلکار سمیت آٹھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ملک کے وزیر مملکت برائے داخلہ شری پرکاش جیسوال نے بی بی سی کو بتایا کہ’چار حملہ آوروں میں سے دو بھاگنے میں کامیاب ہوگئے ہیں اور ایسا پتہ چلا ہے کہ ابھی بھی ایک شدت پسند کیمپ کے احاطے میں موجود ہے۔‘ مسٹر جیسوال کے مطابق آخری اطلاع ملنے تک تصادم جاری تھا۔ ریاستی حکومت کی جانب سے کی گئی ایک نیوز کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ اس حملے میں شدت پسندوں کا ہاتھ ہے۔ لکھنؤ میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے ریاست کی وزير اعلی مایاوتی نے کہا کہ’ یہ ایک شدت پسند حملہ تھا اور ہم مرکزی حکومت سے اپیل کرتے ہيں کہ ریاست میں شدت پسندی سے نمٹنے کے لیے وہ مدد فراہم کرے۔‘ اس سے قبل رام پور زون کے سینیئر سپرٹینڈینٹ آف پولیس کے کے پشکر نے بی بی سی کو بتایا تھا کہ شدت پسندوں نے رات تین بجے سی آر پی ایف کے کیمپ پر حملہ کیا۔ رام پور کے ضلع مجسٹریٹ رام سجیون نے بتایا کہ سی آر پی ایف کیمپ پر اے کے 47 سے حملہ ہوا جس میں موقع واردات پر ہی سات سکیورٹی اہلکار مارے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس کی جوابی کاروائی میں ایک حملہ آور کے پیر پر گولی لگی ہے۔ سی آر پی ایف کیمپ رام پور کے سول لائن کے پاس واقع ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں نے سی آر پی ایف کے کیمپ پر حملہ کرکے دہشت پھیلانے کی کوشش کی ہے کیوں کہ رام پور سے ہی پورے شمالی ہندوستان میں سی آر پی ایف کے لیے اسلحہ اور بارود دستیاب کرایا جاتا ہے۔ | اسی بارے میں ماؤنواز سب سے بڑا چیلنج: منموہن 20 December, 2007 | انڈیا چودہ گھنٹوں میں دو ماؤنواز حملے13 December, 2007 | انڈیا نکسلی حملے میں بارہ افراد ہلاک29 November, 2007 | انڈیا نکسلی تشدد کےخلاف ہڑتال28 October, 2007 | انڈیا جھارکھنڈ میں پولیس ناکام کیوں؟05 March, 2007 | انڈیا ماؤنواز اور شہریوں کو مسلح کرنے کی پالیسی18 January, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||