شہری کی ہلاکت، کانسٹیبل گرفتار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے زير انتظام جموں و کشمیر میں حکام کا کہنا ہے کہ سنٹرل ریزرو پولیس فورس کےایک کانسٹیبل کو ایک شہری کے قتل کے معاملے میں گرفتار کیا گيا ہے۔ بدھ کی رات جنوبی ضلع پلواما میں گشت کے دوران مبینہ طور سی آر پی ایف کے ایک کانسٹیبل نے ایک نوجوان کو ہلاک کردیا تھا جس کے خلاف سینکٹروں افراد نے جمعرات کی صبح مظاہرہ کیا ہے۔ جنوبی کشمیر کےعلاقے کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ایچ کے لوہیا نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ اس واقعہ کی باقاعدہ تحقیقات اس وقت شروع کی جائےجب سگواری کی مدت ختم ہوجائے گی، یعنی چار روز کے بعد ہی تحقیق شروع ہو سکے گی۔ پلواما ضلع کے گبر پورا گاؤں کے باشندوں کا کہنا ہے کہ رات کو گشت کے دوران بعض نوجوانوں کی نیم فوجی دستوں سے تکرارہوگئی تھی۔گشت ٹیم میں شامل ایک کانسٹیبل جنجن کمار نے فائرنگ کر دی جس میں بلال احمد موقع واردات پر ہی ہلاک ہوگئے تھے۔ اس واقعہ کے بعد سینکڑوں افراد نے پلواما میں احتجاج کیا ہے۔ مظاہرین کا اصرار تھا کہ جب تک قصوروار کانسٹیبل کو گرفتار نہيں کیا جاتا ہے اس وقت تک مقتول کی لاش نہیں دفنائی جائے گی۔ حکام نے جب یہ یقین دلایا کہ کانسٹیبل کو گرفتار کر لیا گیا ہے تب لوگوں نے بلال احمد کی لاش کو دفن کیا۔ | اسی بارے میں انڈیا: کشمیری علماء کا نیا کردار16 September, 2007 | انڈیا کشمیری سیب : مغربی برآمدات سے خطرہ20 September, 2007 | انڈیا کشمیر:گالف غیر ملکیوں میں مقبول22 September, 2007 | انڈیا کرکٹ: کشمیر میں فرقہ وارانہ کشیدگی25 September, 2007 | انڈیا کوہ پیماؤں کا وفد سیاچن کے لیے روانہ19 September, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||