گائے بھی شناختی کارڈ بنوائیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کی بارڈر سکیورٹی فورسز مغربی بنگال کے سرحدی دیہاتوں میں جتنی بھی گائے ہیں ان کی تصاویر اتار رہے ہیں اور ان کو خصوصی شناختی کارڈ جاری کر رہی ہیں۔ بارڈر سکیورٹی فورس کے ترجمان جی کے شرما کے مطابق یہ اقدام بھارت سے بنگلہ دیش گائے کی سمگلنگ کو روکنے کے لیے کیا جارہا ہے۔ جی کے شرما کا کہنا ہے کہ ہر روز ہزاروں کی تعداد میں گائے بنگلہ دیش سمگلنگ کی جاتی ہیں۔ بھارت میں گائے برآمد کرنے کی اجازت نہیں ہے کیونکہ ملک کی اکثریتی ہندو آبادی اس مقدس سمجھتی ہے اور گائے کا گوشت کھانے کے خلاف ہے۔ ضلع مرشدآباد میں ہزاروں کی تعداد میں دیہاتی اپنے گائے کے ساتھ فوٹو گرافروں کی دکانوں کے باہر ہر روز قطاریں لگائے کھڑے نظر آتے ہیں تاکہ گائے کی تصویر بنا کر شناختی کارڈ حاصل کیا جاسکے۔ کچھ سرحدی دیہاتوں میں بہت سی شناختی کارڈ جاری کر دیئے گئے ہیں۔ کلکتہ میں بارڈ سکیورٹی فورس کے حکام کا کہنا ہے مرشدآباد جہاں گائے کی سمگلنگ سب سے زیادہ تعداد میں ہوتی ہے وہاں اگر اس اقدام سے کوئی فائدہ ہوا تو پھر دوسرا دیہاتوں میں بھی گائے کے شناختی کارڈ جاری کیئے جائیں گے۔ مقامی اندازوں کے مطابق بیس سے تیس ہزار گائے روزآنہ بھارت سے بنگلہ دیش سمگل کی جاتی ہیں، جس میں زیادہ تر مغربی بنگال سے جاتی ہیں۔
گائے کی برآمد پر پابندی ہے لیکن یہ بڑی تعداد میں بنگلہ دیش اور پاکستان سمگل کی جاتی ہیں۔ گائے سمگلنگ کرنے والے پنجاب اور ہریانہ سے بھی ٹرکوں پر گائے لاد کر مغربی بنگال لاتے ہیں جہاں سے یہ بنگلہ دیش سمگل ہوتی ہیں۔ ان سمگلروں کے گروہوں پہلے انہیں سرحدی دیہاتوں میں رکھتے ہیں جہاں سے انہیں سرحد پار ہانک دیا جاتا ہے۔ مقامی لوگوں کو بھی جو سمگلنگ میں شامل ہوتے ہیں انہیں پورا معاوضہ دیا جاتا ہے۔ شناختی کارڈ جاری کرنے سے سمگلنگ کے لیے لائے جانے والے جانوروں کی آسانی سے شناخت ہو سکے گی۔ ان شناختی کارڈوں پر گائے اور اس کےمالک کی تصویر لگائی گئی ہے اور اس شناختی کارڈ کی مدت دو سال ہے۔ اس میں گائے کا رنگ اور اس کے بارے میں دیگر تفصیل بھی درج کی جا رہی ہے۔ | اسی بارے میں کلون شدہ گائے کا گوشت محفوظ ہے12 April, 2005 | نیٹ سائنس گائے میں چِپ: عنوان بھیجیے11 August, 2005 | Captions زلزلہ زدہ خاندانوں کے لیئے بھینسیں26 July, 2006 | پاکستان گائیوں کے علاقائی لہجے 23 August, 2006 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||