کلون شدہ گائے کا گوشت محفوظ ہے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ اور جاپان میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق کلوننگ کے ذریعے پیدا ہونے والی گائے اور بیل کا گوشت اور دودھ انسانوں کے لیے مضر صحت نہیں ہے۔ اس تحقیق میں شامل افراد کا کہنا ہے کہ تحقیق کے نتائج سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کلوننگ کے طریقہ کار سے غذا کی پیداوار کو بڑھایا جا سکتا ہے اور اس طرح خاص طور پر ترقی پذیر ممالک کو فائدہ ہو سکتا ہے۔ یہ تحقیق نیشنل اکاڈمی آف سائنسز میں ہوئی ہے۔ تحقیق کاروں نے جن کی قیادت کنیکٹیکٹ یونیورسٹی کے جیری یانگ کر رہے تھے عام جانوروں کے گوشت اور دودھ کا موازنہ کلونگ کے ذریعے پیدا ہونے والے جانوروں سے حاصل شدہ گوشت اور دودھ سے کیا۔ تحقیق کاروں کے مطابق کلوننگ والے جانوروں کے گوشت میں چکنائی کی سطح عام جانوروں سے زیادہ تھی۔ تاہم تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ یہ سطح طے شدہ معیار سے زیادہ نہیں ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||