ممبئی میں عمارت منہدم، 20 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ممبئی میں ایک چھ منزلہ عمارت بدھ کی شام منہدم ہو نے سے کم از کم 20 افراد ہلاک اور نو زخمی ہو گئے ہیں جبکہ خدشہ ہے ابھی کافی لوگ ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن ذرائع کے مطابق زخمیوں میں دو کی حالت نازک ہے۔ زخمیوں کو مقامی بھگوتی ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ ممبئی کے مضافاتی علاقہ بوریولی میں لکشمی چھایا ٹاور نامی ایک چھ منزلہ عمارت شام چھ بجے کے قریب منہدم ہو گئی۔اس عمارت میں بارہ خاندان رہتے تھے۔ حادثہ کے وقت سب گھر میں موجود تھے۔ حادثہ کے اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور ملبے میں دبے لوگوں کو نکالنے کا کام شروع کیا۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن کے رابطہ افسر سوداگر جادھو نے بی بی سی کو بتایا کہ ملبہ سے نکالے جانے والے زخمیوں کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال بھیجا گیا ہے۔ عمارت دو حصوں پر مشتمل تھی اس کا ایک حصہ گر چکا ہے۔ فائر بریگیڈ نے دوسرے حصے کے لوگوں کو بھی عمارت سے بہ حفاظت نکال لیا ہے۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن کے میونسپل کمشنر جے راج پھاٹک نے بی بی سی کو بتایا کہ مذکورہ عمارت محض بارہ سال قبل بنی تھی۔ انہوں نے شک ظاہر کیا کہ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر دکاندار کچھ مرمت کا کام کر رہے تھے اور شاید اسی وجہ سے عمارت کی بنیاد کمزور ہو گئی ہو۔ انہوں نے کہا کہ بہر حال پہلے ملبہ ہٹانے کا کام کیا جائے گا اس کے بعد عمارت کے مہندم ہونے کی وجہ تلاش کی جائے گی انہوں نے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔ ممبئی میں ویسے کافی خستہ حال عمارتیں ہیں جو اکثر بارش کے موسم میں منہدم ہو جاتی ہیں۔اس سال بارش میں عمارت کے انہدام کا یہ پہلا سانحہ ہے۔ | اسی بارے میں موت کے سائے میں جینے پر مجبور 05 September, 2005 | انڈیا ممبئی: عمارت زمیں بوس، 6 ہلاک29 August, 2005 | انڈیا انڈیا: کُشتی کے 45 تماشائی ہلاک 27 August, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||