بہادر شاہ ظفر کی قبر آج بھی خالی ہے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اٹھارہ سو ستاون کے غدر کی ناکامی کے بعد انگریزوں نے مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر کو ان کی بیگم حضرت زینت محل کے ساتھ رنگون بھیج دیا تھا۔ بہادر شاہ ظفر نے اپنے پیش رو بادشاہوں کی طرح دلی میں اپنے لیے بھی تدفین کی ایک جگہ منتخب کی تھی۔ مہرولی میں قطب مینار کے نزدیک ظفر محل میں بادشاہ نے اپنی قبر کی جگہ متعین کی تھی۔ دو قبروں کے درمیان وہ جگہ آج بھی خالی پڑی ہے۔ ظفر کی قبر کو رنگون سے دلی منتقل کرنے کا حکومت کا تو کوئی ارادہ نہیں ہے لیکن حکومت مغلیہ سلطنت کے آخری بادشاہ کی اس خواہش کو ’یادگار‘ کی شکل میں تعمیر کرنے پر غور کر رہی ہے۔ ظفر محل اکبرشاہ ثانی نے تعمیر کرایا تھا، لیکن ان کے پوتے بہادر شاہ ظفر نے اس محل میں ایک بڑے گیٹ کا اضافہ کیا۔ اس بلند دروازے پر’ باب ظفر‘ لکھا ہوا ہے۔
مؤرخین کے مطابق ان کے ہمراہ ان کی ایک بڑی بیگم اور دو بیٹے بھی رنگون گئے تھے۔ رنگون میں انہیں پورے آرام و آسائش سے رکھا گیا۔ ان کی دیکھ بھال کے کے لیے ایک ڈاکٹر بھی تھا۔ا ن کے اخراجات کا تخمینہ لگا کر گرانٹ بھی ملتی تھی۔ ان کو ملازم بھی ملے ہوئے تھے۔ لیکن لکھنے پڑھنے کی آزادی نہیں تھی۔ قلم کاغذ انہیں نہ دیا جائے یہ باقاعدہ حکم تھا۔ انہیں کسی سے ملنے جلنے کی آزادی بھی نہیں تھی۔ بہادر شاہ ظفر ہر برس گرمی کے دنوں میں تین ماہ کے لیے مہرولی کے اس محل میں گزارا کرتے تھے۔ ان کے ہمراہ بیگم زینت محل بھی ہوا کرتی تھیں۔ مؤرخین کے مطابق بادشاہ بہادر شاہ ظفر ایک اچھے انسان، تیر انداز اور شہ سواری میں ماہر اور بہت با صلاحیت شخص تھے۔ وہ ایک بہترین شاعر بھی تھے۔ بہادر شاہ ظفر کی زندگی کے محقق ڈاکٹر اسلم پرويز کہتے ہیں کہ بہادر شاہ ظفر جتنے بدنصیب بادشاہ تھے اتنے ہی بدنصیب شاعر بھی تھے‘۔ ظفر کو ہمیشہ ہی اس بات کا احساس تھاکہ وہ ہندوستان کے بادشاہ تو ہیں لیکن صرف نام کے ہیں اور عملی طور پر وہ انگریزوں کے وظیفہ خوار ہیں۔ ظفر نے اپنی اس بے بسی کا اظہار اپنی ایک غزل میں اس طرح کیا ہے۔ یا توافسر میرا شاہانہ بنایا ہوتا زور معمورۂ دنیا میں خرابی ہے ظفر | اسی بارے میں 1857: ڈیڑھ سو سالہ برسی پر ریلی 07 May, 2007 | انڈیا خونی دروازہ اور آخری مغل11 May, 2007 | انڈیا 1857: آزادی کی پہلی جنگ11 May, 2007 | انڈیا 1857 اور مسلمانوں کی نقل مکانی11 May, 2007 | انڈیا لال قلعہ: 1857 کی جنگ آزادی کی یاد11 May, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||