بچوں سے ’زيادتی‘ کا ملزم گرفتار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی ریاست آندھرا پردیش میں پولیس نے سنیچر کو وجے واڑہ میں دس بچوں سے جنسی زیادتی کے ایک ملزم کوگرفتار کیا ہے۔ ملزم نے مبینہ طور پر جن بچوں کو زیادتی کا شکار بنایا تھا ان میں سے ایک کی موت بھی ہوچکی ہے۔ ریاست کے شہر وجے واڑہ کے پولیس کمشنر سی وی آنند نے بتایا کہ پولیس نےاکتیس سالہ شیوا کو ایک بچے کی پراسرار موت کے سلسلے میں گرفتار کیا ہے۔ آنند کا کہناہے ’وہ شام کے وقت بچوں کو بہلا پھسلاکر کسی ویران جگہ یا پارک میں لے جاتا تھا اور انہیں اپنے موبائل فون پر فحش فلموں کے ٹکڑے دکھاتا اور ان سے جنسی زیادتی کرتا تھا‘۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے گونڈو کا شکار بننے والے تمام بچوں کی شناخت کے بعد ان کے والدین کو اطلاع دے دی ہے۔ زیادتی کا شکار ہونے والے تمام بچوں کی عمریں تیرہ سے پندرہ سال کے درمیان تھیں اور ان کا تعلق غریب خاندانوں سے ہے۔ ہلاک ہونے والے بچے کی عمر دس سال تھی۔ | اسی بارے میں پولیس: ملزم بہنوں سے جنسی زیادتی16 June, 2006 | پاکستان جنسی زیادتی کا الزام، افسر معطل31 August, 2005 | پاکستان جنسی زیادتی: پانچ ملزمان کو عمر قید24 June, 2005 | انڈیا طالبہ سے جنسی زیادتی پرانکوائری21 February, 2004 | پاکستان اپنے بچوں سے جنسی زیادتی10.08.2002 | صفحۂ اول چرچ میں بدفعلی روکنےکےاقدامات14.06.2002 | صفحۂ اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||