BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 01 May, 2007, 12:04 GMT 17:04 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شمالی انڈیا میں شدیدگرمی

آج کل درجہ حرارت معمول سے پانچ یا چھ ڈگری زیادہ ہے
ہندوستان میں شمالی اور مرکزی ریاستوں کے بیشتر علاقے آج کل شدید گرمی اور لو کی کی لپیٹ میں ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ فی الوقت درجہ حرارت معمول سے پانچ یا چھ ڈگری زیادہ ہے البتہ چند روز کے بعد اس میں کمی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر بی پی یادو کا کہنا ہے کہ مدھیہ پردیش، راجستھان، مہا راشٹر، ہریانہ پنجاب اور دلی جیسے علاقوں میں زیادہ گرمی ہورہی ہے۔ انہوں نے بی بی سی اردو کو بتایا: ’ ان علاقوں میں معمول سے پانچ یا چھ ڈگری زیادہ درجہ حرارت ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ اس بار معمول کی ہلکی پھلکی بارشیں نہیں ہوئی ہیں اور آسمان بالکل صاف ہے۔‘

اطلاعات کے مطابق جھلستی گرمی سے مختلف علاقوں میں کئی افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

بی پی یادو کے مطابق عالمی سطح پر درجہ حرارت میں اضافے کا اثر ہندوستان پر بھی پڑا ہے۔’محکمہ موسمیات کے تخمینوں کے مطابق پہلے کی بہ نسبت بھارت کے درجہ حرارات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ بھارت کا پچھلا برس گزشتہ سو سالوں میں سب سے زیادہ گرم سال تھا۔‘

مسٹر یادو کا کہنا تھا کہ اترانچل، ہماچل پردیش میں جلد ہی بارش اور یو پی کے بعض علاقوں میں آندھی چلنے کا امکان ہے جس سے درجہ حرارت میں کمی آسکتی ہے۔ لیکن ڈاکٹروں کے مطابق غبار آلود ہوا سے بیماریاں پھیلنے کا خطرہ ہے۔

گزشتہ روز راجستھان کے گنگا نگر شہر میں درجہ حرارت سب سے زیادہ پینتالیس ڈگری تھا۔ دلی بھوپال، گنا اور مہاراشٹر کے کئی شہروں میں بیالیس اور تینتالیس ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گيا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق عام طور اپریل کے مہینے میں اس قدر گرمی نہیں ہوتی ہے۔

اسی بارے میں
بارش اور گرمی کا قہر
07 July, 2006 | انڈیا
بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد