BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 29 April, 2007, 15:28 GMT 20:28 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گوا انٹرنیشنل فلم فسٹیول کا آغاز

گوا فلم فسٹیول
گوا فلم فسٹیول سنجیدہ ناظرین کے لیے ایک سہنری موقع ہے
قومی اور عالمی مختصر، دستاویزی اور اینیمیشن فلموں کا میلہ اٹھائیس اپریل سے گوا میں شروع ہو گیا ہے۔ یہ فسٹیول پانچ دنوں تک جاری رہے گا۔

فسٹیول کا افتتاح دینا ناتھ منگیشکر کلا اکیڈمی میں گوا کے چیف سیکرٹری جے پی سنگھ کے ہاتھوں ہوا اس موقع پر فلمی اداکارہ ایشا کوپیکر، فلمساز پنکچ پراشر، چیف پروڈیوسرز آف فلم ڈویژن کلدیپ سنہا موجود تھے۔

فسٹیول کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا۔ مختصر فلمیں، ڈاکو منٹری فلمیں اور پھر اینی میشن فلمیں۔انڈین فلم انڈسٹری نے حال ہی میں اینی میشن فلمیں بنانی شروع کی ہیں اور اب اس نے ناظرین میں اچھا مقام بنا لیا ہے بلکہ یہ فلمیں بزنس بھی کر رہی ہیں۔

مختصر اور دستاویزی فلمیں کسی خاص موضوع کو لے کر بنائی جانے والی سنجیدہ فلمیں ہوتی ہیں جنہیں کمرشل سنیما کی طرح اکثر عام ناظرین نہیں دیکھ پاتے۔انہیں آپ یا تو کسی فلم فیسٹیول میں ہی دیکھ سکتے ہیں یا پھر کسی مخصوص پروگرام میں۔

اس موقع پر فلمی اداکارہ ایشا کوپیکر بھی موجود تھیں

گوا فلم فسٹیول ایسے سنجیدہ ناظرین کے لیے ایک سہنری موقع ہے۔ اس فیسٹیول میں چند ایسی شاہکار فلموں کی نمائش کی جا رہی ہے جنہوں نے ایوارڈ حاصل کیا ہے۔

فسٹیول میں 74 فلمیں دکھائی جائیں گی جن کا آغاز ’دی لٹل ٹیررسٹ (ننھا دہشتگرد)‘ سے ہو گا۔ پندرہ منٹ کی اس فلم کی ہدایات اشون کمار نے دی ہیں۔اس کے بعد بلغاریہ کی فلم ’ہوز از دس سانگ (یہ نغمہ کس کا ہے)‘ دکھائی جائے گی۔

ان کے علاوہ دیگر ایوارڈ یافتہ فلموں میں سے چند فلمیں جن میں آسٹریلیا کی ’چلڈرن آف تبت‘ کینیڈا کی ’زیرو ڈگریز آف سیپریشن‘ آسٹریلیائی ہدایت کار ولیم نیسن کی فلم ’دی بلیک روڈ (سیاہ سڑک)‘ اور بلجیم کی ’دی چائینیز ڈاگ (چینی کتا)‘ اس فسٹیول میں پیش ہوں گی۔

فلم فیسٹیول میں نہ تو لوگوں کی بھیڑ ہے اور نہ ہی لوگ اس سے اچھی طرح واقف ہیں

فلم فیسٹیول میں نہ تو لوگوں کی بھیڑ ہے اور نہ ہی لوگ اس سے اچھی طرح واقف ہیں۔ ایسے فلم فیسٹیول کو شروع کرنے سے قبل ان کے بارے میں اگر عوام اور اس سے دلچسپ رکھنے والے ناظرین کو صحیح انداز میں آگاہ کیا جائے تو ایسا نہیں ہے کہ مختصر دستاویزی فلموں کے چاہنے والوں کی کمی ہو۔

وزارت اطاعات و نشریات اور گوا کلا اکیڈمی کے لیے، جن کی مشترکہ کوششوں سے یہ فسٹیول منایا جا رہا ہے، شاید یہ بات مستقبل کے لیے سبق ثابت ہو۔

فلم فیسٹیولگوا فلم فیسٹیول
اس باردوسوفلموں کی نمائش ہوگی
 شیام بینیگلمامی فلم میلہ
مامی کا نوواں فلم فیسٹیول 8 مارچ سے
پجاریالہ آباد کا کنبھ میلہ
تین دریاؤں کے سنگم پر لاکھوں کا اجتماع
ہندو مسلم رشتے
ہندو مسلم فرقہ ورانہ مسائل کا حل کیسے ہو
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد