BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 23 November, 2006, 13:28 GMT 18:28 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گواعالمی فلم فیسٹیول

وولور فلم کا پوسٹر
فلم فیسٹیول کا آغاز سپین کی فلم وولور سے ہوا
گوا میںجمعرات تئیس نومبر کی شام سے 37 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا کا آغاز ہوگیا ہے۔ بالی وڈ کے مشہور اداکار ششی کپور نےاس فیسٹیول کا افتتاح کیا۔

انٹر نیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے فلم پروڈیوسر اور ہدایت کارگوا پہنچے ہیں اور اسکا خوبصورت مانڈوی ساحل دنیا بھر کے فلمی ستاروں سے جگمگا رہا ہے۔

ایفی فلم فیسٹیول کو انڈیا کا کانز کہا جاتا ہے جس میں اس برس تقریبادو سو فلموں کی نمائش کی جائیگی۔

انیل کپور کے ساتھ بنگالی فلم انڈسٹری کے پرسون جیت چٹرجی اور جنوبی ہند کے اداکار وینکٹیش کواس فیسٹیول میں مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا ہے۔

 اس فیسٹیول میں فلموں کی نمائش کے ساتھ ساتھ تجارت پر بھی نظر ہے اور اس کے لیے لان میں چوبیس سے اٹھائیس نومبر تک ' فلمی بازار ' لگے گا۔ یہاں فلم پروڈکشن کمپنیوں اور فلمی تجارت سے منسلک لوگوں کو ایک پلیٹ فارم ملے گا جہاں وہ دوسری پروڈکشن کمپنیوں کے ساتھ تجارتی معاہدہ کر سکیں گے۔

گوا کی ریاستی حکومت اور ڈائرکٹوریٹ آف فلم فیسٹیول کے اشتراک سے یہ فیسٹیول دس روتک چلے گا۔

اداکارہ ودیا بالن نے روایتی شمع روشن کر کے اس فیسٹیول کا آغاز کیا۔ افتتاحی تقریب کے موقع پرمرکزی وزیر برائے اطلاعات و نشریات پریہ رنجن داس منشی اورگوا کے وزیر اعلی پرتاپ سنگھ رانے بھی موجود تھے۔

افتتاحی شام کو رنگین بنانے کے لیے ہندی فلم کی موسیقی پر بالی وڈ کے کئی اداکاروں نے اپنے فن کے جلوئے دکھائے۔

سلمان خان ، سہیل خان ، پرینکا چوپڑہ، بپاشا باسو، سوہا علی خان، ایشا دیول ، دیا مرزا، ملائکہ ارورہ خان کے ساتھ جنوب کے سپر اسٹار پربھو دیوا اور موسیقار بپّی لہری نے بھی اپنے فن کے جوہر دکھائے۔

اس بار کے فیسٹیول میں دنیا بھر کی دو سو منتخب فلموں کی نمائش ہوگی اور اسکا آغاز اسپین کی مشہور فلم '' وولور ' سے ہوا۔

فیسٹیول کو شاندار بنانے کے لیے انوکھے اور دلچسپ انداز میں فلمی ستاروں کو ساحل پر بوٹ کے ذریعہ لایا گیا۔

بھارت کا عالمی فلم فیسٹیول پہلے ممبئی اور دلی جیسے شہروں میں ہوتا تھا لیکن اب اسکے لیےگوا کو منتخب کر لیا گیا ہے اورگزشتہ تین برسوں سے ایفی فیسٹیول وہیں منایا جاتا ہے۔

اس فیسٹیول میں فلموں کی نمائش کے ساتھ ساتھ تجارت پر بھی نظر ہے اور اس کے لیے کلا اکیڈمی لان میں چوبیس سے اٹھائیس نومبر تک ' فلمی بازار ' لگے گا۔

یہاں فلم پروڈکشن کمپنیوں اور فلمی تجارت سے منسلک لوگوں کو ایک پلیٹ فارم ملےگا جہاں وہ دوسری پروڈکشن کمپنیوں کے ساتھ تجارتی معاہدہ کر سکیں گے۔

اسی بارے میں
فلمی میلے کس کے لۓ؟
16.09.2002 | صفحۂ اول
بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد