کشمیر:حریت کے چھ رہنماگرفتار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے زیر انتظام جموں وکشمیر میں پولیس نے علیحدگی پسند تنظیم کل جماعتی حریت کانفرنس کے سخت گير دھڑے کے چھ رہنماؤں کو گرفتار کیا ہے۔ یہ گرفتاریاں ریاست کےدارالحکومت سری نگر میں عمل میں آئی ہیں۔گرفتار ہونے والوں میں معمر حریت رہنما سید علی شاہ گیانی بھی شامل ہیں۔ گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب سخت گير دھڑے کے بعض لیڈر سید علی شاہ گيلانی کی قیادت میں جمعرات کے روز ایک ہوٹل میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ پولیس نے ابھی تک ان گرفتاریوں کی وجہ نہیں بتائي ہے۔ چند روز قبل مسٹر گیلانی کے خلاف ایک ریلی کے دوران ہندوستان مخالف اور پاکستان کی حمایت میں بعض ریمارکس کے سبب ایک معاملہ درج کیاگیا تہا ۔ اس ریلی میں شدت پسند تنظیم لشکر طیبہ کے بھی بعض حامی یا کارکن دیکھے گئے تھے ۔ انہوں نے اپنے منہ پر کالی پٹی باندھ رکھی تھی اور ان کے ہاتھوں اپنی تنظیم کا پرچم تھا ۔ | اسی بارے میں گیلانی کے خلاف پولیس کیس23 April, 2007 | انڈیا کشمیر پرگول میز کانفرنس شروع24 April, 2007 | انڈیا گیلانی، بیرون ملک جانے کی اجازت08 March, 2007 | انڈیا بات چیت آئین کے باہر: گیلانی07 December, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||