BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 22 March, 2007, 08:54 GMT 13:54 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’بالی وڈ ظہیرہ پر فلم بنانا چاہتا ہے‘

ظہیرہ شیخ
ظہیرہ ناسک جیل میں قید کی سزا کاٹنے کے بعد رہا ہو چکی ہیں
گجرات بیسٹ بیکری کیس کی اہم گواہ ظہیرہ شیخ کے وکیل کا کہنا ہے کہ بالی وڈ کے فلمسازوں نے ظہیرہ کی زندگی پر فلم بنانے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ظہیرہ شخ کے وکیل اومیش دیش پانڈے نے بتایا کہ ان کی مؤکلہ کی رہائی کے بعد ہی ممبئی کے کچھ فلمسازوں نے ایک دستاویزی فلم اور دو کمرشل فلمیں بنانے کی پیشکش کی تھی۔

اومیش پانڈے کا کہنا ہے کہ بالی وڈ فلمساز مہیش بھٹ نے بھی فلم بنانے کی پیشکش کی ہے لیکن ظہیرہ کی شرط ہے کہ فلم کی کہانی پوری طرح حقیقی زندگی پر مبنی نہ ہو۔

ظہیرہ ناسک جیل میں ایک سال پانچ دن کی قید کی سزا کاٹنے کے بعد رہا ہو چکی ہیں اور فی الحال ممبئی سے کچھ دور تھانے میں اپنے بھائی کے ساتھ رہائش پذیر ہیں۔ ظہیرہ رہائی کے بعد سے میڈیا سے دور ہیں اور ان کے وکیل کے مطابق وہ ذرائع ابلاغ سے دور ہی رہنا چاہتی ہیں۔

دیش پانڈے کے مطابق’ظہیرہ اب ممبئی میں ہی رہیں گی۔ ایسا نہیں ہے کہ انہیں گجرات سے نفرت ہو گئی ہے لیکن وہ وہاں کے گزرے واقعات کو یکسر بھلانا چاہتی ہیں اور اس کے لیے وہ اس ماحول میں خود کو ایڈجسٹ نہیں کر پائیں گی۔ وہ فلموں میں کام کرنے کے لیے بھی تیار ہے لیکن وہ اس کے لیے کچھ وقت چاہتی ہیں‘۔

 ظہیرہ اب ممبئی میں ہی رہیں گی۔ ایسا نہیں ہے کہ انہیں گجرات سے نفرت ہو گئی ہے لیکن وہ وہاں کے گزرے واقعات کو یکسر بھلانا چاہتی ہیں اور اس کے لیے وہ اس ماحول میں خود کو ایڈجسٹ نہیں کر پائیں گی۔ وہ فلموں میں کام کرنے کے لیے بھی تیار ہے لیکن وہ اس کے لیے کچھ وقت چاہتی ہیں
اومیش دیش پانڈے

اومیش پانڈے کے مطابق’جیل سے رہائی کے بعد میں ظہیرہ کے ساتھ چار گھنٹے تک رہا۔ درجنوں کیمرے اور مائیک ان کے بیان کے منتظر تھے لیکن ظہیرہ نے کچھ نہیں کہا۔ وہ کہہ رہی تھیں کہ وہ رونا نہیں چاہتی۔انہیں سماج اور عدالت نے جھوٹا قرار دیا ہے اور اس لیے وہ اپنے دامن سے یہ داغ دھونا چاہتی ہیں‘۔

دیش پانڈے کہتے ہیں کہ ظہیرہ کسی کو انٹرویو نہیں دینا چاہتیں۔ ان کا کہنا ہے’وہ نہیں چاہتیں کہ میڈیا ان کا استعمال کرے۔ وہ اب تک کے حالات اور جیل میں گزارے ایک سال قید کی زندگی سے ابھرنا چاہتی ہیں۔ پہلے اپنے پیروں پر کھڑی ہو کر اپنے مالی حالات بہتر بنانے کی کوشش کریں گی‘۔ظہیرہ نے جیل میں کڑھائی کا کام سیکھا ہے اور وہ مزید کام سیکھنے کے بعد اپنا ذاتی بوتیک کھولنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد