شدید سردی سے پانچ زائرین ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں پولیس کا کہنا ہےکہ پانچ ہندو زائرین مشہور ’ماتا ویشنو دیوی‘ مندر کے درشن کے لیے جاتے ہوئے شدید سردی کی وجہ سے ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق مزید دس زائرین زخمی ہیں اور ان کی حالت نازک ہے۔ جموں کے ادھم پور ضلع کے سینئر پولیس اہلکار پی آر منہاس کا کہنا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے زائرین کے بارے میں گشتی پولیس کو پیر کی صبح پتہ چلا۔ پولیس نے بتایا کہ یہ افراد زائرین کے لیے شدید بارش سے بچنے کے لیے عارضی طور پر بنائے گئے ٹھکانے میں ملے ہیں۔ جموں ميں ہفتے کے دن سے شدید بارش ہورہی ہے جس کی وجہ سے اچانک درجہ حرارت میں کمی آگئی ہے۔ گوفاؤں کا مندر ’ویشنو دیوی‘ ترکوٹا کی پہاڑی پر سمندر کی سطح سے 5500 فٹ اونچائی پر واقع ہے۔ شدید بارش اور برفباری کے سبب ریاست میں روزمرہ کی زندگی بری طرح متاثر ہے اور سڑکوں پر ٹریفک کی آمد و رفت بہت کم ہے۔ حکام نے شدید برف باری کے سبب ریاست میں دو دنوں کے لیے تمام سکول بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ ادھر سری نگر اور جموں کو جوڑنے والی تین سو کلو میٹر لمبی ہائی وے بھی زمین کھسکنے کے سبب بند ہو گئی ہے۔ | اسی بارے میں اڑیسہ: مندر میں بھگدڑ، چار ہلاک04 November, 2006 | انڈیا کشمیر: دو دن میں پینتیس ہندو قتل01 May, 2006 | انڈیا ہندوؤں کی مسلمانوں کودھمکی05 October, 2005 | انڈیا چوّن ہندو یاتری دریا میں ڈوب گئے12 April, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||