دہشتگردی ایک لعنت: قصوری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے منگل کی شام دلی کے صفدر جنگ ہسپتال کا دورہ کیا اور مبینہ تخریب کاری کا نشانہ بننے والی ٹرین سمجھوتہ ایکسپریس کے زخمی مسافروں کی عیادت کی۔ اس موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان دھماکوں نے ایک بار پھر یہ واضح کر دیا ہے کہ دہشت گردی ایک عالمی لعنت بن چکی ہے اور دونوں ملکوں کو اس سے نمٹنے کے لیے بامعنی باہمی تعاون کی ضرورت ہے۔ سمجھوتہ ایکسپریس کے دھماکوں کے سسلسلے ميں انہوں نے کہا ’ہم ہندوستان کی حکومت کی تفتیشی رپورٹ کا انتظار کر رہے ہیں‘۔ انہوں نے بتایا کہ ہندوستانی وزیر اعظم منموہن سنگھ نے وزیر اعظم شوکت عزیز سے ہونے والی بات چیت میں اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ سمجھوتہ ایکسپریس کو پیش آنے والے واقعہ کی تفتیش سے پاکستان کو آگاہ کیا جائے گا۔ خورشید قصوری کا کہنا تھا ’پاکستان کو بھی اس معاملے کی تفتیش اور اس کے ذمہ دار لوگوں کے بارے میں اتنی ہی دلچسپی ہے جتنی ہندوستان کو‘۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ’میں نہيں کہہ سکتا کہ سمجھوتہ ایکسپریس کے واقعہ میں ملوث افراد ہندو ہیں یا مسلم، تحقیقات سے پہلے یہ کیسے کہا جا سکتا ہے۔ ہندوستان کی حکومت معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے اور مجھے نہیں لگتا ہے کہ اس میں کسی ہندو یا مسلمان کا نام لینے کی ضرورت ہے‘۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ وہ دونوں ملکوں کے درمیان جاری امن کے عمل اور باہمی مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے آئے ہیں۔ | اسی بارے میں تھرایکسپریس کی سکیورٹی سخت20 February, 2007 | انڈیا ’پاک-انڈیا تعلقات متاثر نہیں ہوں گے‘20 February, 2007 | انڈیا انچاس افراد کی شناخت: بارہ کے نام جاری20 February, 2007 | انڈیا سمجھوتہ سکیورٹی میں اتنی غفلت کیوں؟20 February, 2007 | انڈیا ٹرین دھماکے: مشتبہ افراد کے خاکے20 February, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||