بنگلور ائرشو، 500 کمپنیوں کی شرکت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان میں ہوا بازی کے شعبہ میں تیزی سے ترقی ہو رہی ہے۔ پوری دنیا سے تقریبًا پانچ سو مختلف فضائی کمپنیاں اپنے ہوائی جہاز فروخت کرنے کی امید میں بنگلور میں ایک ’ائر شو‘ میں حصہ لینے کے لیے جمع ہوئی ہیں۔ پانچ روز تک جاری رہنے والا یہ شو ملک کے جنوبی شہر بنگلور کے ’یہلانکہ‘ ائر بیس میں منعقد کیا گیا ہے۔ شو کے دوارن یہ کمپنیاں اپنے نئے شہری اور فوجی طیاروں کی مختلف رینج کی نمائش کریں گی۔ ہندوستان نے اپنے پرانے طیاروں کی جگہ 126 نئے جنگی طیارے خریدنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جس رفتار سے ہندوستان میں ہوائی سفر میں اضافہ ہو رہا ایک جائزے کے مطابق 2010 تک ملک میں ہوائی سفر کرنے والوں کی تعداد دگنی ہو کر سالانہ پانچ کروڑ ہو جائے گی۔ اس شو کا یہ چھٹا برس ہے اور اس مرتبہ اس میں 45 غیر ملکی وفود اور مختلف ممالک کی پینتیس فضائی کمپنیوں کے سربراہان شرکت کر رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بوئنگ، لوک ہیڈ مارٹن، روس کی مگ -29 اور سویڈن کی ساب جیسی کمپنیوں کو ہندوستان کی فضائیہ سے نئے طیاروں کے آرڈرز ملنے کی امید ہے۔ اس شو کے دوران بوئنگ اور ایئر بس جیسی کمپنیاں اپنے شہری جہازوں کی بھی نمائش کریں گی۔ | اسی بارے میں سستی ائرلائینز کی بڑھتی مقبولیت 31 August, 2006 | انڈیا ائرفورس: جہازوں سے زیادہ پائلٹ20 June, 2006 | انڈیا وزن گھٹاؤ یا ’نیچے‘ جاؤ: ائر انڈیا17 December, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||