BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 17 January, 2007, 19:59 GMT 00:59 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کنبھ سے برطانوی خاتون کا لگاؤ

آيرین
آیرین اپنے شوہر کی یاد تازہ کرنے کے لیے کنبھ آئی ہیں
ہندوستان کے شمالی شہر الہ آباد کا کنبھ میلہ برطانوی شہری آیرین کے لیےصرف سادھوؤں اور سنیاسیوں کا اجتماع نہیں ہے بلکہ ان کے مرحوم شوہر کی یاد تازہ کرنے کامیلہ ہے۔

میلے میں بہت سے غیر ملکی سیاحوں کی طرح وہ بھی ناگا سادھوؤں کے ساتھ ہنستی، گاتی اور کھیلتی نظر آتی ہیں لیکن بات چیت سے پتہ چلا کہ کمبھ سے انکا تعلق پرانا اورگہرا ہے۔

آیرین کے لیے کمبھ کی خاص اہمیت اس لیے ہے کہ انہوں نے اپنے مرحوم شوہر کی آخری رسومات ہندو مذہب کی روایت کے مطابق ادا کی تھیں۔

عیسائی مذہب کو ماننے والی آیرین سے جب ہندو تہذیب کے بارے میں پوچھا گیا توانہوں نےصرف اتنا کہا کہ انہيں جو اچھا لگا انہوں نے وہی کیا۔

آیرین کے شوہر ایک فوٹوگرافر تھے ور انکا انتقال گزشتہ برس دل کا دورہ پڑنے سے ہوا تھا۔ پیشے سے ٹیچر آیرین اپنے شوہر کے انتقال کےبعد دنیا کی سیرو تفریح پر نکلی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دنوں وہ ہمالیہ کی طرف گئی تھیں جہاں انھوں نےاپنے شوہر کے پرانے کپڑے چھوڑ ے ہیں۔’ ان کی راکھ لے کر میں یہاں آئی ہوں اور پوجا کی ہے 'مونی اماوشیہ' (خاموشی کا روزہ) کے دن مزید عبادت کروں گی۔‘

آيرین نے بتایا ’میں اپنے شوہر کے ساتھ دوہزار ایک کےکمبھ میلے میں آئی تھی اور تبھی سے ایک رشتہ بن گیا۔میں اجین کے کمبھ میں بھی آئی تھی لیکن میرے شوہر ساتھ نہیں تھے۔‘

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیااب وہ سنیاسن ( راہبہ) بننے کے بارے میں سوچ رہی ہیں تو انہوں نے کہا ’ نہیں نہیں بلکل نہیں، مجھے ابھی دنیاوی کام کرنے ہیں اور بہت کچھ دیھکنا ہے۔ میں سنیاسن قطعی نہیں بن سکتی۔‘

ہندی فلموں کی شوقین آیرین کو ریتک روشن بہت پسند ہیں اور انہیں ابھشیک بچن خوبصورت نہیں لگتے۔

ابھیشیک اور ایشوریہ رائے کی شادی کے بارے میں انکا مختلف نظر یہ ہے وہ مزاحیہ انداز میں کہتی ہیں ’بالی ووڈ میں سب سے خوبصورت اداکار ریتک روشن ہیں اور سب سے حسین اداکارہ ایشوریہ رائے اس لیے ان دونوں کی شادی ہو نی چاہئے اور اگر ایشوریہ کو ریتک نہ ملیں تو سنیاسن بن جانا چاہئے۔‘

آیرین کی آنکھیں بتاتی ہیں کہ انکا ہندوستان کی تہذیب کے ساتھ ایک اٹوٹ رشتہ ہے اور وہ سب کے ساتھ اس رشتے کو بانٹنا چاہتی ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد