BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 15 January, 2007, 12:44 GMT 17:44 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گنگاجمنا سنگم پرلاکھوں کا اجتماع

سادھو
کنبھ میں سنگم کے مقام پر سادھوؤں کا اجتماع اپنی نوعیت کا ایک انوکھا منظر پیش کرتا ہے
ہندوستان کے شمالی شہر الہ آباد میں گنگا اور جمنا کے سنگم پر لاکھوں ہندو عقیدت مندوں نے پیر کی صبح ٹھنڈے پانی میں ’اشنان‘ (غسل) کیا۔

ہندوں کا عقیدہ ہے کہ مکرسنکرانتی کے وقت سنگم پر غسل کرنے سے سارے گناہ معاف ہوجاتے ہیں۔

کنبھ کا میلہ ہے بارہ برس بعد لگتا ہے اور اس بار یہ چھ برس بعد ہورہا ہے اس لیے اسےاردھ کنبھ یعنی نصف کنبھ کا میلہ کہا جا رہا ہے۔ میلہ تین دریاؤں گنگا، جمنا اور سرسوتی کے سنگم پر ہو رہا ہے۔ سرسوتی ایک تصوارتی دریا ہے جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ اس سنگم پرگنگا اور جمنا کے ساتھ ملتا ہے۔

ادھر ریاستی حکومت نے اسی میلے کے پیش نظر اسّی صنعتی کارخانوں کو بند کرنے کا حکم دیا ہے ۔ حکام نے یہ فیصلہ اس ليے کیا ہے تاکہ اردھ کمبھ میلے کے دوارن عقیدت مندوں کے لیے صاف نہانے کا پانی فراہم کیا جا سکے۔

کارخانون کا گندا پانی دریائےگنگا میں گرتا ہے جس کے سبب اس کا پانی آلودہ ہوچکا ہے۔ کارخانوں کو اردھ کمبھ میلے کے آخری دن یعنی سولہ فروری تک بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اترپردیش آلودگی کنٹرول بورڈ کے سیکریڑی سی ایس بھٹ نے بی بی سی کو بتایا’ کانپور اور انّناؤ میں واقع چمڑے کے رنگنے کے ستر کارخانے بند کر دیے گئے ہيں اور ساتھ ہی مغربی اضلاع میرٹھ اور مظفر نگر کے دس کاغذ ملوں اور شراب کے کارخانے کو بھی بند کرنےکا حکم دیا گیا ہے۔‘

ان کاکہنا تھا’ کارخانوں میں گنگا کے علاوہ گندے پانی کے نکلنے کا کوئی متبادل نظام نہیں ہے اس لیے پانی آلودہ ہوجاتا ہے۔‘

دریائےگنکامیں کارخانوں کا پانی گرنےسے پانی آلودہ ہوگیا ہے
حکومت نے کارخانوں کو بند کر نے کا فیصلہ عقیدت مندوں کی اس دھمکی کے بعد کیا ہے جس میں انہوں نے اجتماعی طور پر خودکشی کرنے کی بات کہی تھی۔ اس معاملے میں عدالت سے مداخلت کی گزارش بھی کی گئی تھی۔

صنعتی کار خانوں سے نکلنے والے رنگین گندے پانی کے سبب گنگا کا پانی لال رنگ کا ہو گیا ہے ۔اس کی وجہ سے ہندو زائرین کو اپنے مذہبی فریضہ اشنان (غسل) کرنے میں پریشانی کا سامنا تھا۔

انتظامیہ کے مطابق گنگا کی اوپری سطح پر واقع ڈیم سے تازہ اور صاف پانی بھی گنگا میں چھوڑ گیا ہے۔

میلے کے چیف منتظم ار این ترپاٹھی نے بتایا’ اوپری سطح سے صاف پانی چھوڑنے کے بعد پانی صاف ہوگیا ہے اور اب اشنان کے لیے بہتر پانی دستیاب ہے۔‘

الہ آباد میں جاری اردھ کمبھ میلہ ہر بارہویں سال ہونے والے کمبھ میلے کا نصف سمجھا جاتا ہے۔

سادھوؤں اور سنتوں نے مقامی وقت کے مطابق صبح چھ بجے شاہی اشنان کا آغاز کیا اور اس کے بعد عام ہندو عقیدت مندوں نے اشنان کرنا شروع کیا۔

عام طور پرعقیدت مند اتوار سے ہی اشنان کرر ہے ہیں لیکن شاہی اسنان پیر کے روز شروع ہوا ہے۔

میلے کے چیف منتظم روندر ناتھ تر پاٹھی نے بی بی سی کو بتایا کہ تقریبا نوے لاکھ عقیدت مند میلے میں شرکت کر رہے ہیں اور اشنان کا عمل منظم اور خوش اسلوبی سےچل رہا ہے۔

اشنان کے لیے انتیس مقامات بنائے گے ہیں۔الہ آباد میں بھاری گاڑیوں کے آمد ورفت پر وقتی پابندی عائد کر دی گئی ہے تاکہ اہم مقامات سے زائرین کی آمد ورفت میں پریشانی نہ ہو۔

ہزاروں کی تعداد میں غیر ملکی اور غیر مقیم ہندوستانی بھی اس میلے میں شرکت کر رہے ہیں۔

میلے میں آنے والے شرکاء کے لیے ہزاروں خیمے لگائے گئے ہیں اور حفاظت کے لیے بیس ہزار پولیس اہلکار تعینات ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد