BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 30 November, 2006, 09:16 GMT 14:16 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سوروگنگولی ٹیم میں واپسی
سوروگنگولی
سوروگنگولی کی دس ماہ کے بعد ٹیم میں واپس ہوئی ہےاور ظاہر ہےان کی کارکردگی پرسب کی نگاہیں ہونگی
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی کو دس ماہ کے وقفے کے بعدٹیم میں دوبارہ شامل کرلیا گیا ہے۔

جنوبی افریقہ کے ساتھ تین ٹیسٹ میچوں کے لیے سلیکشن کمیٹی نے جس سولہ رکنی ٹیم کا اعلان کیا ہے اس میں سوروگنگولی کا نام بھی شامل ہے۔

سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین دلیپ وینگسکر نے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ون ڈے میچیز میں بھارتی بلے بازوں نے خراب کار کردگی کا مظاہرہ کیا ہے اس لیے ٹیسٹ ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑیوں کو جگہ دی گئی ہے۔

گنگولی نے ٹیم میں واپسی پر خوشی ظاہر کی ہے اور کہا ہے کہ انکی کوشش ہوگی کہ وہ بہترین کھیل کا مظاہرہ کریں۔

جنوبی افریقہ میں زیادہ تر تیز رفتار پچز ہیں جہاں بیشتر بھارتی بلے بازبڑا سکور کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

گزشتہ دس ماہ کے وقفے میں قومی کرکٹ میں بھی گنگولی نے کوئی خاص کھیل کا مظاہرہ نہیں کیا ہے۔ لیکن جنوبی افریقہ میں انکے کھیل پر سبھی کی نگاہیں ہونگی اور اگر وہ رن بنانے میں کامیاب ہوئے تو آئندہ برس ورلڈ کپ کی ٹیم میں انکی شمولیت ہو سکتی ہے۔

سورو گنگولی نےاس برس کے اوائل میں انڈیا پاکستان کی سریرز میں کھیلا تھا اور اسکے بعد سے ٹیم سے باہر تھے۔ انکےٹیم سے باہر ہونے کی ایک وجہ کوچ گریگ چیپل کے ساتھ شدید اختلافات بھی بتائے جاتے ہیں۔

ٹیسٹ ٹیم کے لیے وی وی ایس لکشمن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ ٹیسٹ ٹیم میں بلے باز گوتم گمبھیر اور بالر وی آر وی سنگھ کو بھی جگہ دی گئی ہے۔

جنوبی افریقہ میں بھارتی ٹیم ون ڈے سیریز ہار چکی ہے۔ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز آغاز پندرہ دسمبر سے ہوگا۔

اسی بارے میں
گانگولی کو سپِن چاہئیے
09 December, 2003 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد