BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 03 November, 2006, 10:35 GMT 15:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کنڈوم سےشرم مٹاؤ مہم کا آغاز

دوکانوں پر کنڈوم پر بہتر طور پر سجانے والے کو انعام ملے گا۔
کنڈوم کےخرید و فروخت میں حائل حجاب کو دور کرنےکی خاطر بہار کے بعض شہروں میں ایک مہم کا آغاز کیا جارہا ہے۔

اس مہم کے تحت کنڈوم کو دوکانوں کے پوشیدہ کونوں سے نکال کر بہتر ڈسپلے دینے والے دوکانداروں اور بلا جھجک اس مانع حمل سامان کو طلب کرنے والوں کے لیے انعام کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

پرائیویٹ سیکٹر پارٹنرشپ ون ( پی ایس پی ون) کی جانب سے شروع کی گئی اس مہم کا نام ’کنڈوم بنداس بول‘ رکھا گیا ہے۔

یہ مہم ریاست کے مظفرپور، دربھنگہ، پورنیہ اور پانچ دیگر شہروں میں تین نومبر سے شروع ہوگی۔مظفرپور میں پی اسی پی ون کے نمائندہ کمار ویریش کے مطابق یہ مہم تین نومبر سے شروع ہوکر ایک ماہ تک چلے گی۔

پی ایس پی ون کے کنٹری ڈائریکٹر آنند وردھن سنہا کے مطابق مرد اب بھی کنڈوم کے بارے میں کھل کر اور بلا تکلف بات نہیں کرتے۔ ان کے مطابق کئی مطالعوں سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ کنڈوم کے خریدار ہی نہیں، اسے بیچنے والے دوکاندار بھی شرماتے ہیں۔

پی ایس پی ون کے اعلانیہ کے مطابق اس مہم کا نشانہ بیس سے انتیس سال کے شادی شدہ مرد ہیں۔اس کے علاوہ اس مہم کا مقصد حمل اور ایڈز سے حفاظت بھی بتا یا گیا ہے۔یہ مہم بہار کے علاوہ جھارکھنڈ، یو پی اور بعض دوسری شمالی ریاستوں میں بھی شروع کی گئی ہے۔

اس مہم کے تحت چند شہروں میں کنڈوم کا سب سے بہتر ڈسپلے کرنے والے دوکاندار کو موٹر سائیکل اور رنگین ٹیلویژن دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔اس طرح اس مہم کے دوران بلا تامل کنڈوم طلب کرنے والے چیدہ چیدہ خریداروں کو بھی انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ مہم صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے علاوہ بین الاقوامی امداد کی امریکی ایجنسی یواسی ایڈ کی مدد سے شروع کی گئی ہے۔

اسی بارے میں
کنڈومز کے استعمال کا رجحان
04 December, 2004 | پاکستان
کنڈومز کے استعمال کا رجحان
04 December, 2004 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد