BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 25 October, 2006, 09:11 GMT 14:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے‘

ہندوستان کے نئے وزیر خارجہ پرنب مکھرجی
ہندوستان کی اقتصادی ترقی کے لیئے پوری دنیا میں امن کی بحالی ضروری ہے: مسٹر مکھرجی
ہندوستان کے نئے وزیر خارجہ پرنب مکھرجی نے اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد اس بات پر زور دیا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کو ایک ساتھ مل کر امن کا ماحول قائم کرنے کی ضرورت ہے۔

مسٹر مکھرجی نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان کی سکیورٹی ایجنسیوں نے گزشتہ جولائی ممبئی میں ہوئے بم دھماکوں میں پاکستان کا ہاتھ ہونے سے متعلق بعض ثبوت جمع کیے ہیں اور ہندوستان جلد اس سلسلے میں اسلام آباد سے بات چیت کرے گا۔

مسٹر مکھرجی نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان امن کی بحالی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ’ ہم اپنے پڑوسی ملک کو بدل تو نہیں سکتے ہیں، اس لیئے بہتر یہی ہوگا کہ دونوں ممالک امن کا ماحول قائم کریں‘۔

بنگلہ دیش کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں مسٹر مکھرجی نے صاف طور پر کہا: ’ہندوستان بار بار کہتا رہا ہے کہ ملک میں جاری شدت پسندی کو بڑھاوا دینے میں بنگلہ دیش کا ہاتھ ہے۔ ’ہم بنگلہ دیش سے زور ذبردستی کرکے شدت پسندی پر قابو نہیں پاسکتے ہیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش اور ہندوستان کے خارجہ اور داخلہ سیکریٹریز پہلے ہی اس بارے میں بات چیت کرچکے ہیں۔

مسٹر مکھرجی نے مزید کہا کہ بنگلہ دیش کی وزیراعظم جب ہندوستان آئی تھیں تو اس وقت بھی ہندوستان کے وزیراعظم نے ان سے اس بارے میں بات چیت کی تھی۔ ہندوستان نے بنگلہ دیش سے شدت پسندی پر قابو پانے کے لیئے تعاون کا مطالبہ کیا تھا۔

مسٹر مکھرجی کا کہنا تھا کہ ہندوستان کی اقتصادی ترقی کے لیئے پوری دنیا میں امن کی بحالی بے حد ضروری ہے۔

گزشتہ روز پرنب مکھرجی کو ملک کا نیا وزیر خارجہ مقرر کیا گیا تھا۔ یہ عہدہ نٹور سنگھ کو ہٹائے جانے کے بعد سے خالی تھا۔ مکھرجی وزیراعظم منموہن سنگھ کی کابینہ میں وزیر دفاع کے طور پر کام کر رہے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد