BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 23 September, 2006, 01:55 GMT 06:55 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اسرائیلی خاتون پولیس حراست میں

ممبئی
ممبئی کے سہار ائیر پورٹ کے حکام نے نووا کو بدھ کے روز اسلحے سمیت گرفتار کیا تھا
انڈیا کے شہر ممبئی کی ایک ذیلی عدالت نے گرفتار اسرائیلی خاتون کو چھبیس ستمبر تک پولیس حراست میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔

اسرائیلی خاتون نوا حبیب کو جمعہ کے روز ممبئی پولیس نے اندھیری عدالت میں پیش کیا تھا۔ سہار ائیر پورٹ حکام نے نووا کو بدھ کے روز چودہ کارتوس سمیت گرفتار کیا تھا۔

ایڈیشنل پولیس کمشنر بپن بہاری نے نووا کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نووا کے بھائی اسحق (آئزک ) حبیب نے تل ابیب سے ایک فیکس بھیجا ہے جس میں انہوں نے دعوی کیا ہے کہ نووا غلطی سے ان کا بیگ لے کر چلی گئی ہیں اور یہ کہ ان کے پاس اسلحہ کا لائسنس بھی ہے۔

سہار ایئر پورٹ پولیس کے سینئر پولیس انسپکٹر سی کے چوہان نے بی بی سی کو بتایا کہ اسرائیلی قونصل جنرل کی طرف سے نووا کے لیئے ایک وکیل عدالت میں حاضر ہوئے تھے لیکن عدالت نے ملزمہ کو چار دنوں کے لیئے پولیس تحویل میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔

تفتیش مکمل ہونے کے بعد انہیں سانتا کروز کے لاک اپ میں رکھا جائے گا۔

اسلحہ
نووا کا کہنا ہے کہ اسلحہ ان کے بھائی کا ہے

چوہان کا کہنا تھا کہ انڈین قانون کے مطابق ہوائی سفر میں اسلحہ یا کارتوس لے کر چلنے پر پابندی ہے اور قانون سب کے لیئے برابر ہے۔

پولیس کے مطابق نووا بدھ کی صبح اسرائیلی ائیر لائن سے ممبئی پہنچی تھیں۔ اسرائیلی سکیورٹی ایجنسی جو جدید آلات سے لیس ہے وہاں سے نووا با آسانی نکل گئیں کہیں کسی نے انہیں چیک نہیں کیا اور ممبئی کسٹم ڈپارٹمنٹ نے بھی انہیں کلیئرنس دے دیا تھا۔

بپن بہاری کے مطابق کسٹم ڈپارٹمنٹ کے کلئیرنس کے بعد جب نووا کا بیگ جیٹ ایئر ویز کے اٹینڈنیٹ نے ایکس رے مشین میں دیکھا تو انہیں دیکھ کر حیرت ہوئی کہ نووا کے بیگ میں چودہ کارتوس ہیں۔ جیٹ ایئر ویز نے فوراً نووا کے خلاف پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرائی اور تب سے نووا پولیس تحویل میں ہیں۔

سینئر پولیس انسپکٹر چوہان کا کہنا ہے کہ نووا نے اب تک پولیس کو جو بیان دیا ہے اس کے مطابق وہ انڈیا تعطیل منانے کی خاطر ایک ماہ کے لیئے ٹورسٹ ویزے پر آئی ہیں اور جلدی میں انہوں نے اپنے بیگ کے بجائے اپنے بھائی کا بیگ لے لیا۔ ممبئی سے وہ دہلی جانے والی تھیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد