BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 19 August, 2006, 09:22 GMT 14:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مخدوم کا ’کرشمہ‘، میٹھا سمندر

خبر کے پھیلتے ہی ہزارہا افراد کا ہجوم امڈ پڑا
کہا جا رہا ہے کہ انڈیا کے تجارتی شہرممبئی میں حضرت مخدوم مہائمی کی درگاہ کے قریب سمندر کا پانی میٹھا ہوگیا ہے۔ اس خبر کے پھیلتے ہی ہزارہا افراد کا ہجوم امڈ پڑا ۔کچھ اسے قدرت اور مخدوم مہائمی کا کرشمہ قرار دے رہے ہیں۔

ماہم میں واقع مخدوم مہائمی کی درگاہ کے قریب خواجہ خضرحیات کے مزار کے قریب جمعہ کی شب سے لوگوں کا ہجوم امڈ رہا ہے۔ ماہم پولیس سٹیشن کے سینئر پولیس انسپکٹر جوئے گائیکواڑ نے بتایا کہ بھیڑ کو قابو میں کرنے کے لیئے پولس تعینات کردی گئی ہے۔

پانی میٹھا ہونے کی خبر پھیلنے کے بعد ممبئی میونسپل کارپوریشن کے میئر دتہ دلوی اور ایڈیشنل میونسپل کمشنر نے علاقہ کا دورہ کیا۔ میئر دتہ دلوی کا کہنا ہے کہ انہوں نے بھی اس پانی کو پیا ہے اور انہیں یہ پانی میٹھا لگا۔ لیکن ساتھ ہی انہوں نے لوگوں سے اس پانی کو نہ پینے کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پانی کی سائنٹیفک جانچ کے لیئے اس کا نمونہ لیبارٹری بھیجا گیا ہے اور اس کی رپورٹ دوپہر یا شام تک مل جائے گی۔

سمندر
عقیدت مندوں کا خیال ہے کہ یہ کرشمہ ہے

ایڈیشنل کمشنر وجے پاٹنکر کے مطابق پانی میٹھا ہونے کی دو وجوہات ہو سکتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ماہم کے قریب سے میٹھی ندی گزرتی ہے اور اس کا پانی اس میں جمع ہوتا ہے۔ میٹھی ندی کے پاس کئی فیکٹریاں ہیں اور اس سے نکلنے والا کیمیکل ندی میں ڈال دیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شاید کسی کیمیکل کی وجہ سے یہ پانی میٹھا ہوگیا ہو یا پھر میٹھی ندی کی صفائی کی وجہ سے اس کا اصل تازہ پانی سمندر میں ملا ہو اور پانی میٹھا ہوا ہو۔

لیکن مخدوم مہائمی کے عقیدت مند ان سائنسی وجوہات کو ماننے سے انکار کر رہے ہیں اور ممبئی کے علاوہ اطراف سے بھی لوگ یہاں آکر بوتلوں میں پانی بھر کر لے جا رہے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ یہ کرشمہ ہے اور اسی کرشمہ سے انہیں شفا مل سکتی ہے۔

ماہم درگاہ کے ٹرسٹی سہیل کھنڈوانی اسے مخدوم مہائمہ کا کرشمہ مانتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مخدوم مہائمی کے کرشمات دنیا بھر میں مشہور ہیں اور اگر یہ کرشمہ نہیں ہوتا تو پھر صرف درگاہ کے قریب کا ہی پانی کیوں میٹھا ہوا؟ دادر ، جوہو کے سمندر کا پانی نمکین کیوں ہے؟

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد