عاصمہ سے بھارت کی معذرت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے وزیراعظم منموہن سنگھ نے پاکستان میں حقوق انسانی کی سرکردہ کارکن عاصمہ جہانگیر کی تلاشی لیئے جانے کے واقعے پر ان سے معذرت کی ہے۔ محترمہ عاصمہ ایک کانفرنس کے سلسلے میں دلی میں تھیں جب منگل کی رات ہوٹل کے کمرے میں دو پولیس والوں نے داخل ہو کر ان کی الماری اور بیگ کی تلاشی لی۔ اس وقت ان کے کمرے میں جسٹس فخرالدین جی ابراہیم اور آئی اے رحمان بھی موجود تھے۔ پولیس والے یہ بھی جاننا چاہتے تھے کہ وہ کون ہیں اور ان کے کمرے میں کیوں ہیں۔ بعد میں پولیس نے ان دونوں کے کمروں کی بھی تلاشی لی۔ ہندوستانی قانون کے مطابق کسی عورت کی تلاشی کے وقت خاتون پولیس کا موجود ہونا لازمی ہے لیکن عاصمہ کی تلاشی میں اس بنیادی اصول کا خیال نہیں رکھا گیا۔ تلاشی لینے والے پولیس افسروں کا کہنا تھا کہ وہ یوم آزادی سے قبل ہائی الرٹ کی وجہ سے یہ تلاشی لے رہے تھے۔ وزیراعظم منموہن سنگھ کے ترجمان سنجۓ بارو نے اس واقعے کے بارے میں کہا ہے کہ یہ تلاشی ’معمول کے عمل کا حصّہ تھی کیونکہ پورے شہر میں زبردست چوکسی برتی جا رہی ہے۔‘ انہوں نے بتایا کہ ’وزیراعظم نے محترمہ عاصمہ کو فون کیا اور تلاشی کے عمل سے ان کو جو تکلیف پہنچی اس کے لیئے معذرت کا اظہار کیا‘۔ منموہن سنگھ نے ’انہیں دوبارہ ہندوستان آنے کی دعوت بھی دی ہے‘۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ محترمہ عاصمہ کے ہوٹل میں نیپال اور سری لنکا کے مندوبین بھی ٹھہرے ہوۓ تھے لیکن ان کی تلاشی نہیں لی گئی۔ اس طرح کی بھی اطلاعات ہیں کہ حال ہی میں ممبئی میں ایک کانفرنس میں شرکت کے دوران پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک سفارت کار کی بھی تلاشی لی گئی تھی جبکہ ویانہ کنونشن کے تحت سفارتکاروں کو اس طرح کی تلاشی سے الگ رکھا گیا ہے۔ حقوق انسانی کے کارکنوں نے ان واقعات پر نکتہ چینی کی ہے اور اسے شرمناک قرار دیا ہے۔ پیپلز یونین فار سول لبرٹیز کے گوتم نولکھا نے کہا کہ ’اگر اس طرح کی حرکت عاصمہ جہانگیر جیسی شخصیت کے ساتھ ہوسکتی ہے تو آپ سو چ سکتے ہیں کہ عام پاکستانی کے ساتھ کیا ہوسکتا ہے‘۔ انہوں نے وزیراعظم کی معافی کا ذکر کرتے ہوۓ کہا کہ ’اس سے پتہ چلتا ہے اوپر امن کی باتیں ہیں اور پیچھے صرف شک کا کلچر ہے‘۔ | اسی بارے میں ’حملہ آئی ایس آئی کے ایجنٹوں نے کیا‘09 January, 2006 | پاکستان عالمی ادارے جائزہ لیں: عاصمہ10 January, 2006 | پاکستان ’پاک انڈیا دوستی کیلیئے جہوریت ضروری‘18 July, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||