انڈیا: گڑھے میں پھنسا بچہ بچالیا گیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی شمالی ریاست ہریانہ کے ضلع کرکشیتر کے ایک گاؤں ہلدیڑی میں فوجی انجینئروں نے ساٹھ فٹ گہرے گڑھے ميں پھنسے ہوئے ایک پانچ سالہ بچے کو نکالنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ یہ بچہ گزشتہ پچاس گھنٹوں سے اس گڑھے میں پھنسا ہوا تھا۔ دو دن پہلے، پرنس نام کا یہ بچہ جس کی عمر تقریباّ پانچ سال ہے، ساٹھ فٹ گہرے گڑھے کے قریب کھیل رہا تھا کہ کھیلتے کھیلتے گڑھے میں جا گرا۔ بچے کو نکالنے کی کوئی صورت نہ پا کر فوج کو اطلاع دی گئی جنہوں نے جائزہ لینے کے بعد نزدیک ہی ایک نیا گڑھا کھود لیا اور اس گڑھے سے سرنگ نکال کر پرنس تک پہنچنے کی کامیاب کوشش کی۔ بچانے کے آپریشن کے دوران گڑھے میں لگائے گئے کلوز سرکٹ کیمرے سے دیکھاجاسکتا تھا کہ بچہ صحیح سلامت ہے۔ کیمرے پر بچہ سہما ہوا دکھائی دے رہا تھا۔ ریاستی پولیس کے اعلی اہلکار ویر سنگھ نے رائٹر نیوز ایجنسی کو بتایا کہ بچے تک آکسیجن پہنچائی جا رہی تھی اور کھانے پینے کے لیے دودھ اور چاکلیٹس بھی گرائے گئے۔ فوجی جوانوں نے خدشے کا اظہار کیا تھا کہ گڑھے کے آس پاس کی ریتلی مٹی کے سبب بچے کو نکالنے کے آخری مرحلے میں کچھ پیچیدگیاں نہ سامنے آجائیں جس کے سبب بچے کی جان کو خطرہ لاحق ہو سکتا تھا۔ پانچ سالہ بچے کو بچانے کی کوششیں ٹیلی ویژن چینلوں نے براہ راست نشر کی اور بڑے پیمانے پر لوگوں نے ٹی وی چینلوں کو فون کرکے اس بچے کی رہائی کے لیے نیک خواہشات بھیجیں۔ پرنس کو بچانے کے لیے دعاگو رہنماؤں میں کانگریس کی صدر سونیا گاندھی بھی شامل تھیں۔ | اسی بارے میں بیٹے کی تلاش درد دل بن گئی02 July, 2006 | انڈیا لکھنؤ کے انگریز بابا18 July, 2006 | انڈیا ’بودھی‘ درخت کاٹے جانے پر تنازعہ22 July, 2006 | انڈیا علی گڑھ میں چار ہلاک06 April, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||